Post Views: 43
کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں فی تولہ سونا 4 ہزار روپے سستا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 4 ہزار روپے کمی کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 49 ہزار 336 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 429 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 85 ہزار 233 روپے مقرر ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ کم ہوئے ہیں۔ عالمی بازار میں سونا 40 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 268 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا ہے۔







