وفاقی آئینی عدالت کا سپر ٹیکس کیس میں بڑا فیصلہ، اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار-وفاقی آئینی عدالت کا سپر ٹیکس کیس میں بڑا فیصلہ، اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار-شہباز شریف کا بڑا اعلان: کم لاگت گھروں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح قرار-شہباز شریف کا بڑا اعلان: کم لاگت گھروں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح قرار-آبنائے ہرمز پر ایرانی صدر کا سخت مؤقف، امریکا اور اسرائیل کو واضح وارننگ-آبنائے ہرمز پر ایرانی صدر کا سخت مؤقف، امریکا اور اسرائیل کو واضح وارننگ-اسلام آباد ہائی کورٹ ججز تبادلوں کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا، اہم درخواست دائر-اسلام آباد ہائی کورٹ ججز تبادلوں کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا، اہم درخواست دائر-اپنا گھر اسکیم کا اجرا، وزیراعظم شہباز شریف کا بڑا اعلان: آئندہ بجٹ میں عوام کو مزید سہولتیں دینے کا وعدہ-اپنا گھر اسکیم کا اجرا، وزیراعظم شہباز شریف کا بڑا اعلان: آئندہ بجٹ میں عوام کو مزید سہولتیں دینے کا وعدہ

تازہ ترین

ارب پتی برطانوی تاجر ڈینی لیمبو نے اسلام قبول کرلیا

ارب پتی برطانوی تاجر ڈینی لیمبو نے اسلام قبول کرلیا

برطانیہ کی ارب پتی کاروباری شخصیت ڈینی لیمبو نے اسلام قبول کرلیا۔ ارب پتی برطانوی تاجر نے اسلام قبول کرنے کا اعلان اپنے انسٹاگرام پر کیا۔ڈینی لیمبو نے مسجد الحرام میں عمرے کی ادائیگی کے دوران اپنی ویڈیو شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ آپ نہیں جانتے کہ زندگی آپ کو کس راستے پر لے کر جائے گی۔ کاروبار کے لیے سعودی عرب گیا۔ کام جلدی ختم ہونے پرایک شخص مجھے مکہ لے گیا جہاں میرے نئے روحانی اور جذباتی سفر کا آغازہوا۔ اب بطور نو مسلم میری لندن واپسی ہو گئی ہے۔ ویڈیو میں ڈینی کو خانہ کعبہ کے سامنے روتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ڈینی لیمبو کے اثاثوں کی مالیت ایک اندازے کے مطابق 50 ملین پاؤنڈ ہے جن میں سے زیادہ تر انہوں نے ہوٹل کے کاروبار سے کمایا ہے۔ ڈینی نے 16 سال کی عمر میں تعلیم چھوڑ کر گلوکاری کو پیشے کے طور پر اپنایا تھا۔ہوٹل کے کاروبار میں حاصل ہونے والے نفع سے وہ 22 سال کی عمر میں کروڑ پتی لوگوں کی فہرست میں شامل ہوگئے تھے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں