Post Views: 36
لاہور: سوشل میڈیا پر معروف ڈاکٹر نبیحہ علی نے شوہر کے ساتھ معاملات طے پانے کے بعد فیملی کورٹ میں دائر خلع کی درخواست واپس لے لی، جس پر عدالت نے درخواست خارج کر دی۔
لاہور کی فیملی کورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی، جہاں ڈاکٹر نبیحہ علی کی جانب سے ان کے وکیل ایڈووکیٹ مدثر چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔
دورانِ سماعت وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ فریقین کے درمیان اختلافات ختم ہو چکے ہیں اور باہمی معاملات خوش اسلوبی سے طے پا گئے ہیں، جس کے باعث خلع کی درخواست واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا۔
عدالت نے درخواست واپس لیے جانے کی بنیاد پر ڈاکٹر نبیحہ علی کی خلع کی درخواست خارج کرنے کا حکم جاری کر دیا۔







