ایران کی سخت وارننگ، آئندہ کسی بھی حملے کا پہلے سے زیادہ طاقتور جواب دینے کا اعلان-ایران کی سخت وارننگ، آئندہ کسی بھی حملے کا پہلے سے زیادہ طاقتور جواب دینے کا اعلان-آزاد کشمیر انتخابات: ووٹرز کی کم شرکت انتخابی عمل پر سوالیہ نشان، پی ٹی آئی کا مؤقف-آزاد کشمیر انتخابات: ووٹرز کی کم شرکت انتخابی عمل پر سوالیہ نشان، پی ٹی آئی کا مؤقف-بابراعظم کی ٹیسٹ سنچری کا انتظار طویل، 33 اننگز گزرنے کے باوجود تین ہندسوں تک نہ پہنچ سکے-بابراعظم کی ٹیسٹ سنچری کا انتظار طویل، 33 اننگز گزرنے کے باوجود تین ہندسوں تک نہ پہنچ سکے-ایران مذاکرات بحال کرنے پر آمادہ، پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششوں میں اہم پیشرفت-ایران مذاکرات بحال کرنے پر آمادہ، پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششوں میں اہم پیشرفت-دریائے چناب میں پانی کا خطرناک بہاؤ، جلالپورپیروالا میں بند ٹوٹ گیا، 5 بستیاں زیرِ آب-دریائے چناب میں پانی کا خطرناک بہاؤ، جلالپورپیروالا میں بند ٹوٹ گیا، 5 بستیاں زیرِ آب

تازہ ترین

بابراعظم کی ٹیسٹ سنچری کا انتظار طویل، 33 اننگز گزرنے کے باوجود تین ہندسوں تک نہ پہنچ سکے

ٹروبا: پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی ٹیسٹ کرکٹ میں سنچری کا انتظار مزید طویل ہوگیا، کیونکہ وہ مسلسل 33 اننگز کھیلنے کے باوجود تین ہندسوں تک پہنچنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف برائن لارا کرکٹ اکیڈمی، ٹروبا میں کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ بابر اعظم کے کیریئر کا مجموعی طور پر 63 واں ٹیسٹ جبکہ بطور کپتان 21 واں ٹیسٹ میچ ہے۔
ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے نمایاں رن اسکوررز میں شامل بابر اعظم اب تک 115 ٹیسٹ اننگز میں 9 سنچریاں اسکور کر چکے ہیں، تاہم ان کی دسویں ٹیسٹ سنچری کا انتظار مسلسل بڑھتا جا رہا ہے۔
بابر اعظم نے اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری 32 اننگز کے بعد بنائی تھی، جبکہ ان کی آخری ٹیسٹ سنچری دسمبر 2022 میں کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف 161 رنز کی اننگز تھی۔ اس کے بعد وہ کئی مواقع ملنے کے باوجود بڑی اننگز کھیلنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔
دسمبر 2022 کے بعد بابر اعظم 42 ماہ کے عرصے میں 33 ٹیسٹ اننگز کھیل چکے ہیں۔ اس دوران وہ صرف 5 نصف سنچریاں بنا سکے اور مجموعی طور پر 863 رنز اسکور کیے۔
اعداد و شمار کے مطابق اس عرصے میں بابر اعظم صرف دو مرتبہ ایسی اننگز کھیل سکے جن میں انہوں نے 100 سے زائد گیندوں کا سامنا کیا، جو ان کی حالیہ ٹیسٹ فارم میں غیر مستقل مزاجی کی عکاسی کرتا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں