ٹبہ کریم آباد: نوین کلاس کی مغویہ طالبہ کا 9 روز بعد بھی سراغ نہ مل سکا

مظفرگڑھ،شہرسلطان (کرائم رپورٹر،نامہ نگار) ٹبہ کریم آباد سے نویں کلاس کی طالبہ کو مبینہ اغوا کرلیا گیا، آٹھ روز گزرنے کے باوجود مغوی طالبہ کا سراغ نا مل سکا۔مظفرگڑھ کے علاقے ٹبہ کریم آباد کا رہائشی غریب مزدور شمشاد لاہور میں مزدوری کرتا ہے جس کی بیٹی نویں کلاس کی نوعمر طالبہ اریبہ شمشاد کو آٹھ روز قبل گھر سے مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا اور اس کی بیوی فرزانہ کی مدعیت میں بیٹی کے اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا لیکن جینڈر کرائم سٹی سرکل پولیس ٹیم طالبہ اغوا کیس میں تاحال کوئی بھی پیشرفت نا کرسکی۔ جبکہ مغوی طالبہ کو آٹھ روز گزرگئے جس کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔والدین نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مدد کی اپیل کی ہے۔ چائلڈ پروٹیکشن یونٹ نے بھی نوعمر طالبہ کے اغوا کا نوٹس لیتے ہوئے فوری بازیابی کے لیے کوششیں شروع کردی ہے۔ دوسری طرف پولیس کیمطابق طالبہ کے اغواء کا مقدمہ درج کرکے گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے اور جلد طالبہ کو بازیاب کرالینگے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں