لاہور(سٹاف رپورٹر)پنجاب کے وزیرخزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت پنجاب پائیدار شہری ترقی اور جدید شہری افراسٹرکچر کے فروغ کو خصوصی اہمیت دے رہی ہے اسی مقصد کے تحت مالی سال 26-2025 میں پنجاب بھر میں سڑکوں کی بحالی و مرمت 290 ارب روپے کی مجموعی لاگت سے متعدد منصوبوں پر عملدرآمد جاری ہے
جن میںسڑکیں بحال،خوشحال پنجاب پروگرام کے تحت راولپنڈی رنگ روڈ،ری ہیبلی ٹیشن پروگرام فیزٹو، قائد اعظم انٹر میچ تا واہگہ بارڈر روڈ ، ملتان ۔ وہاڑی روڈ ، فیصل آباد۔ چنیوٹ روڈ اور راولپنڈی کے کچہری چوک اور فیصل آباد۔ چنیوٹ روڈ کی اپ گریڈیشن شامل ہیں ۔ مزید یہ کہ سڑکیں جو پچھلے مالی سالوں میں شروع کی گئیں ان کی تکمیل کیلئے 36 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز بھی اس بجٹ میں شامل ہے۔انسٹرکچراینٹی گریٹڈاربن ڈویلپمنٹ کیلئےآئندہ مالی سال کیلئے امپرومنٹ پروگرام 5 ارب روپے کی لاگت سے اس بجٹ کا حصہ بنایا گیا ہے جس کے تحت مربوط انفراسٹرکچر اور بلدیاتی خدمات کی فراہمی کے ذریعے متوازن شہری ترقی کو فروغ دیا جائے گا۔ اسی اہمیت کے پیش نظر پنجاب بھر میں سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے 100 ارب روپے کی لاگت سےسی ایم انیشیٹوفاروڈانفراسٹرکچر متعارف رایا جا رہا ہے، جس کےذریعے مختلف اضلاع میں سڑکوں کی تعمیر، بحالی اور اپ گریڈیشن کے کام انجام دیے جائیں گے۔ اسی تسلسل میں سٹریٹجک روڈانفراسٹرکچرکی بہتری کے لیے 20 ارب روپے بھی تجویز کیے گئے ہیں۔مزید برآں کچہ کے علاقوں میں سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر و اپ گریڈیشن کے لیے 9 ارب 70 کروڑ روپے مختص کئے جارہے ہیں۔ کچے کے علاقوں میں پولیس نظام کو مضبوط بنانے کے لیے 2 ارب 20 کروڑ روپے کی لاگت سے نئے پولیس اسٹیشنز، پولیس پوسٹس اور پولیس پکٹس کی تعمیر کی تجویز دی گئی ہے۔







