ملتان (جنرل رپورٹر)محسن نقوی کو ڈکٹیٹر والا ٹویٹ سپورٹس آفیسر کے خود اپنے گلے پڑ گیا۔ سپورٹس آفیسر عدنان نعیم فیس بک سے اپنا متنازعہ تبصرہ ڈیلیٹ کرکے منکر ہو گئے۔ پاکستان سپر لیگ میںنسیم شاہ کے مریم نواز سے متعلق متنازعہ ٹویٹ سے مماثلت پر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق کرکٹ الیکشن کے پس منظر میں فیس بک پر ایک پوسٹ پر پاکستان کر کٹ بورڈ کے منتخب چیئرمین محسن نقوی کو ڈکٹیٹر قرار دینے والے سپورٹس آفیسر عدنان نعیم روزنامہ قوم میں خبر چھپتے ہی بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے اور میسج ہی ڈیلیٹ کردیا ۔ کھیلوں اور بعض سرکاری حلقوں کی طرف سے جب پوسٹ اور تبصرہ کا جائزہ لینے کیلئے متعلقہ فیس بک پیج کا وزٹ کیا گیا تومحسن نقوی کو ڈکٹیٹر قراردینےوالا ٹویٹ سپورٹس آفیسر کا میسج نہ دیکھ کر چہ میگوئیوں کا سلسلہ دراز ہو گیا جس پر خبر کی دستاویزی تصدیق کیلئے روزنامہ قوم عدنان نعیم کے ڈیلیٹ شدہ متنازعہ میسج کا سکرین شاٹ منظر عام پر لے آیا جس سے عدنان نعیم کی طرف سے بوکھلاہٹ کے باعث متنازعہ میسیج ڈیلیٹ کیے جانے کی بھی تصدیق ہو گئی ہے۔ دریں اثنا پاکستان سپر لیگ ایڈیشن الیون کی افتتاحی تقریب میں قومی فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کے متنازعہ ٹویٹ اورپھر ڈیلیٹ کیے جانے کی صدائے بازگشت بھی گونجنے لگی ہے۔ عدنان نعیم کے محسن نقوی کے خلاف ڈکٹیٹر والے سوشل میڈیا میسج اور ایکشن لیے جانے کے خوف سے ڈیلیٹ کر دیئے جانے کو نسیم شاہ کے ٹویٹ اور ڈیلیٹ ایکشن سے مماثلت دی جا رہی ہے اور ایک سوال بھی کیا جارہا ہے کہ مریم نواز کے خلاف نسیم شاہ کو ٹویٹ دو کروڑ روپے جرمانہ کی صورت میں پڑ گیا لیکن عدنان نعیم جو کہ محکمانہ کارروائی کے نتیجے میں (پیڈا) سزا یافتہ ہیں۔ توہین عدالت کیس کا سامنا کر رہےہیں۔ حساس ادارے کے ایک اہم افسر کے ساتھ سپورٹس تقریب میں سر عام جھگڑے میں ملوث پا ئےگئے اور اب پی سی بی کے منتخب چیئرمین کو ڈکٹیٹر قرار دینے کے متنازعہ سوشل میڈیا میسج کرنے میں ملوث پا ئےگئےہیں یہ مطالبہ بھی زور پکڑ رہا ہے کہ عدنان نعیم کے خلاف بھی سرکاری عہدہ کے ایس او پیز کی سنگین خلاف ورزی پر فوری ضابطہ کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔







