عمران خان کو اسپتال میں طبی معائنے کے بعد دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا: چیئرمین پی ٹی آئی

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے بتایا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو طبی معائنے کے بعد دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ انہیں اطلاع ملی ہے کہ عمران خان کو گزشتہ رات دوبارہ انجیکشن لگوانے کے لیے پمز اسپتال لے جایا گیا، جہاں طبی معائنے کے بعد انہیں واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کو فوری طور پر بہتر طبی سہولیات کے لیے اسپتال منتقل کیا جائے۔ ساتھ ہی انہوں نے ان کی اہل خانہ سے فوری ملاقات کروانے کا بھی مطالبہ کیا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں