اوچشریف (کرائم رپورٹر) بہاول واہ نہر بند ہوتے ہی سب انجینئر انہار میٹ اور بیلداروں کی ملی بھگت سے ٹوٹے ہوئے موگے سامنے ظاہر ہو گئے افسران کو سب اچھا کی رپورٹ دینے والوں کا پول کھل گیا بہاول واہ نہر جو احمد پور شرقیہ سے ہوتے ہوئے 17 کلومیٹردور ٹیل تک جاتی ہے راستے میں پانی چوری ہونے سے ٹیل پر پانی نہیں پہنچ رہا ۔بہاول واہ نہر کے بند ہوتے ہی نہر کے لیفٹ سائیڈ اور رائٹ سائیڈ پر ٹوٹے ہوئے موگے سامنے نظر آنے لگے۔ سب انجینئر انہار اس نہر پر تعینات میٹ کی مبینہ آشیر باد سے با اثر پانی چوروں نے نہر کے موگے توڑے ہوئے ہیں اور دھڑلے سے پانی چوری کر رہے ہیں مہر محمد ایوب نے بتایا کہ پانی چوری تار باؤ محکمہ انہار میں ملازم ہے کراتا ہے موگہ نمبر 79408R ٹوٹا ہوا تھا خبر لگنے پر ایس ڈی او محمد طلحہ سب انجینئر اویس خالد اور میٹ موقع پر آئے انہوں نے دیکھا موگہ ٹوٹا ہوا تھا انہوں نے موگہ کو بنوایا اور ان کے جانے کے بعد رات کے وقت دوبارہ اس موقع کو توڑ کر پانی چوری کرنا شروع کر دیا گیا اسی طرح موگا نمبر80408L موگا نمبر 81408R موگہ نمبر 78408Rموگہ نمبر 74408L بھی ٹوٹا ہوا ہے اور پانی چوری کیا جا رہا ہے بہاول واہ کے ٹوٹے ہوئے موگوں کی وجہ سے ٹیل پر پانی نہیں پہنچ رہا ٹیل کا کاشت کار زمیندار پریشان ہے ۔انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز چیف سیکرٹری پنجاب صوبائی وزیر ابپاشی چیف انجینئر انہار فیصل مشتاق سے اصلاح احوال اور پانی چوری میں ملوث ملازمین اور لوگوں کے خلاف اندراج مقدمات کا مطالبہ کیا ہے۔







