ملزم نے سی سی ڈی کے نام پر رقم، زیورات ہتھیا لئے:جوگی عمران

چھب کلاں (کرائم رپورٹر) وجھیانوالہ کے رہائشی جوگی عمران عرف بگا نے اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ پل پٹھہ راجباہ کے رہائشی جوگی شہباز عرف ننھا نے پولیس تھانہ چھب کلاں اور سی سی ڈی پولیس کے نام پر دباؤ ڈال کر اور جھوٹی درخواست کا خوف دلا کر مبینہ طور پر ان سے 5 لاکھ روپے نقدی اور 8 تولہ چاندی ایک تولہ طلائی زیور حاصل کر لی۔عمران عرف بگا کا کہنا تھا کہ انہیں مختلف حیلے بہانوں سے یقین دلایا گیا کہ اگر مطالبہ پورا نہ کیا گیا تو ان کے خلاف کارروائی کی جا سکتی ہے، جس کے باعث وہ مالی نقصان کا شکار ہوئے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ رقم اور چاندی لینے کے باوجود ان کا مسئلہ حل نہیں کیا گیا۔متاثرہ خاندان نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ وہ غریب لوگ ہیں اور ان کے ساتھ ناانصافی کی گئی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ معاملے کی شفاف تحقیقات کر کے حقائق سامنے لائے جائیں اور اگر الزامات درست ثابت ہوں تو ذمہ دار شخص کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں