آر پی او ملتان کا اردل روم، پولیس افسران کے کیسوں کی سماعت

ملتان (نمائندہ خصوصی) ریجنل پولیس آفیسر ملتان عثمان اکرم گوندل نے اردل روم میں پولیس افسران کی اپیلوں کی سماعت کرتے ہوئے مختلف محکمانہ سزاؤں اور شوکاز نوٹسز کے حوالے سے احکامات جاری کئے ۔آر پی او ملتان نے انسپکٹر علی حسن کا شوکاز فائل کر دیا جبکہ محمد طاہر کی سنشور کے خلاف اپیل منظور کر لی۔ سب انسپکٹر عمران گل اور سب انسپکٹر شعیب علی کی چارج شیٹس پر وارننگ جاری کی گئی۔سب انسپکٹر محمد سہیل کی تنزلیِ عہدہ کی اپیل منظور کرتے ہوئے انہیں اے ایس آئی سے دوبارہ سب انسپکٹر کے عہدے پر بحال کر دیا گیا اور سزا کو چھ ماہ سروس ضبطی میں تبدیل کر دیا گیا۔ جبکہ مقصود احمد کی تنزلیِ عہدہ (سب انسپکٹر سے اے ایس آئی) کے خلاف اپیل مسترد کر دی گئی۔سب انسپکٹر مختیار احمد کی سروس ضبطی چھ ماہ اور سروس ضبطی ایک سال کے خلاف دونوں اپیلیں منظور کر لی گئیں۔ لیڈی سب انسپکٹر اریشہ گل کی سروس ضبطی دو سال کے خلاف اپیل مسترد جبکہ سروس ضبطی ایک سال کے خلاف اپیل منظور کر لی گئی۔سب انسپکٹر محمد اشرف کی سروس ضبطی ایک سال کے خلاف اپیل مسترد کر دی گئی۔ سب انسپکٹر رمضان جاوید کی تین اپیلیں، جن میں سروس ضبطی ایک سال، سروس ضبطی چھ ماہ اور ایک سال ترقی روکنے کی سزا شامل تھی، منظور کر لی گئیں۔سب انسپکٹر محمد حسین کی اپیل سروس ضبطی ایک سال منظور کر لی۔ عاصم محمود کی دو اپیلیں سنشور اور سروس ضبطی چھ ماہ منظور کر لیں۔ نواز علی اور اور اخلاق احمد کی سنشور کی اپیلیں منظور کر لی ۔ سب انسپکٹر محمد صابر کے شو کاز نوٹس پر چھ ماہ سروس ضبطی کی سزا دی۔ ٹریفک وارڈن انصر علی کی اپیل سروس ضبطی چھ ماہ منظور کر لی جبکہ جونئیر کلرک احمد علی کی اپیل سنشور مسترد کر دی۔ برخاست کانسٹیبل محمد ارشد کی اپیل مسترد، لیڈی کانسٹیبلز اریبہ خان کی اپیل سروس ضبطی چھ ماہ منظور ، نیلم ساجد سنشور کی اپیل منظور کر لی۔ جبکہ لیڈی کانسٹیبل سعدیہ ارشاد کو شو کاز پر ایک سال سروس ضبطی کی سزا دی۔اسسٹنٹ سب انسپکٹر عاشق حسین کی سروس ضبطی دو سال کے خلاف اپیل منظور کر لی گئی۔ برخاست اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد انوار کی اپیل الزام ثابت ہونے پر مسترد کر دی گئی، جبکہ برخاست اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد یونس کو الزام ثابت نہ ہونے پرملازمت پر بحال کر دیا گیا۔مزید برآں، مرتضیٰ حسین کی تنزلیِ تنخواہ دو درجے کی سزا کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے سزا کو سنشور میں تبدیل کر دیا گیا۔شاہد محمود اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی دو اپیلیں سروس ضبطی چھ ماہ منظور جبکہ سروس دوسال مسترد کر دی۔ آر پی او ملتان عثمان اکرم گوندل نے اس موقع پر کہا کہ محکمانہ نظم و ضبط کی پاسداری ہر پولیس افسر کی ذمہ داری ہے اور تمام اپیلوں کا فیصلہ میرٹ، شواہد اور قواعد و ضوابط کے مطابق کیا جاتا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں