بہاولپور: منشیات فروش نئی نسل کی رگوں میں زہر انڈیلنے لگے، ادارے خواب خرگوش میں

بہاولپور(کرائم رپورٹر)بہاولپور میں منشیات فروشوں کا ہولڈ بااثر منشیات فروش سرعام دن رات نوجوان نسل کی رگوں میں زہر ایڈیلنے لگے۔ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے کارروائی کرنے کے بجائے خواب خرگوش میں۔ذرائع کے مطابق منشیات فروشوں کے خوف کی وجہ سے لوگ کھل کر آواز اٹھانے سے کترا رہے ہیں جبکہ منشیات فروشوں کی جانب سے پولیس اور صحافیوں پر تشدد کے نت نئے واقعات منظر عام پر آنے کے باوجود پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارکردگی صرف کاغذی کاروائیوں اور ڈرامائی فوٹو سیشن تک محدود ہو کر رہ گئی ہے منشیات کے بڑھتے رجحان کی وجہ سے نوجوان نسل تباہی کے دہانے پر پہنچ رہی ہے ذرائع کے مطابق تعلیمی اداروں اور دینی مدراس کےطلبا وطالبات میں بھی آئس نشہ سمیت مختلف اقسام کی منشیات کی فراہمی کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بندرہ بستی، مجید آباد کالونی، چھوٹا بندرہ، شاہدرہ، ریاض کالونی، بہاول چوک، اسلامی کالونی، حمائتیاں، کچی بستی، فتح خان بازار، پھٹے والی گلی،پرانی منڈی، فتو والی، خانقاہ شریف، ماڑی قاسم شاہ، ڈیرہ بکھا، تارا گڑھ سمیت کئی مقامات پر بااثر منشیات فروش سرعام اسلحے کے زور پر منشیات فروشی میں ملوث ہیں ۔شہریوں نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس کے بعض کرپٹ اہلکاروں کا منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر آنا جانا اور مال بنا رہے ہیں۔ عوامی وسماجی حلقوں اور میڈیا برادری نے وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب، آر پی او بہاولپور اور ڈی پی او بہاولپور سے فوری طور پر بہاولپور شہر بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف سخت ترین گرینڈ آپریشن کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں