علی پور میں دریائے سندھ کا شدید کٹاؤ، سرکاری بند خطرے میں

علی پور،خیر پور سادات(نمائندہ خصوصی) لنگرواہ کے مقام پردریائے سندھ میں شدید کٹاؤ سندھ کا پانی سرکاری بند سے آٹھ سے دس میٹر دور رہ گیا۔ اہل علاقہ سراپا احتجاج تفصیل کیمطابق محکمہ ایریگیشن کے دعووں کے برعکس لنگروا کے مقام پر دریا سندھ میں شدید کٹاؤ دریا سندھ کا پانی بند سے اٹھ سے دس میٹر دور رہ گیا اہل علاقہ سراپہ احتجاج دریائی کٹاؤ کو روکنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کر دیا تفصیل کے مطابق تحصیل علی پور کے علاقے لنگروا کے مقام پر دریائے سندھ میں گزشتہ کئی ماہ سے شدید دریائی کٹاؤ مسلسل جاری ہے اب تک ہزاروں ایکڑ قیمتیں راضی اور کئی انسانی ابادیاں جن میں بستی جنگلا لشاری پنجابی ڈہا سمیجہ بستی کالے ارائیں سمیت دیگر صفحہ ہستی سے مٹ گئی ہیں جبکہ اہل علاقہ بڑی تعداد میں نقل مکانی کر گئے ہیں اس حوالے سے دریائی کٹاؤ سے متاثرہ لوگوں نے مہر عاشق حسین مھر رشید مہر اسلم مہر ریاض مہر آصف کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا کس موقع پر مظاہرین نے میڈیا کو تفصیل دیتے ہوئے بتایا کہ دریائی کٹاؤ سے ان کا سب کچھ لٹ گیا ہے محکمہ ایریگیشن صرف طفل تسلیوں تک محدود اور جھوٹے دعوؤں تک محدود ہیں دریائے سندھ کی موجیں سرکاری بند کو تباہ کرنے کے قریب ہیں فوری طور پر اقدامات نہ کیے گئے تو مزید تباہی کا اندیشہ ہے ۔

شیئر کریں

:مزید خبریں