ملتان: سپورٹس آفیسر کی ہرزہ سرائی سیریز، وزیر داخلہ کو ڈکٹیٹر قرار دیدیا

ملتان (شاہد صدیق)سپورٹس آفیسر عدنان نعیم کی ہرزہ سرائی سیریز، وزیر داخلہ کو بھی نہ بخشا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی (وزیر داخلہ) کو ڈکٹیٹر قرار دے دیا۔ سرکاری اہلکاروں کے سوشل میڈیا پیجز پر سرگرمیوں پر پابندی کے باوجود عدنان نعیم نے ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن ملتان کے الیکشن مہم کی بابت ایک پوسٹ پر اپنے تبصرہ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے منتخب چیئرمین محسن نقوی کے لیے ڈکٹیٹر کا لفظ استعمال کرتے ہوئے تبصرہ میں پاکستان کی کرکٹ میں خامیوں کا ذمہ دار بھی محسن نقوی کو ہی قرار دیا۔ واضح رہے کہ توہین عدالت کیس کا سامنا کرنیوالے عدنان نعیم نے کچھ عرصہ قبل ملتان متی تل آسٹروٹرف ہاکی سٹیڈیم پر ایک سرکاری تقریب نے دوران عمران خان کی مدح سرائی میں نہ صرف ساری حدیں کراس کر ڈالیں بلکہ جب موقع پر موجود ایک حساس ادارے کے افسر نے عدنان نعیم کو محتاط رہنے کی ہدایت کی تو نہ صرف ان سے الجھ پڑے بلکہ انتہائی درخت لہجہ اختیار کیا ۔اس کی پیشی بھگتنے کے دوران عدنان نعیم کے ایک سرکاری افسر ہونے کے باوجود ایل ایل بی کی سند کی بنیاد پر وکالت کا پیشہ بھی اپنائے رکھنے کا انکشاف سامنے آ گیا۔۔ اس بابت تحقیقات جاری تھیں کہ عدنان نعیم نے پابندی کے باوجود سوشل میڈیا استعمال کرنے اور اہم اعلیٰ سرکاری شخصیت محسن نقوی کے خلاف مبینہ طور پر ہرزہ سرائی کرتے ہوئے انہیں پاکستان کرکٹ بورڈ میں ڈکٹیٹر قرار دے دیا حالانکہ سال 2024ء میں محسن نقوی کی پی سی بی چیئرمین کی حیثیت سے تقرری پی سی بی الیکشن قواعدو ضوابط کے تحت عمل میں لائی گئی تھی۔۔ کھیلوں کے حلقوں نے عدنان نعیم کی حساس سرکاری اداروں اور اعلیٰ شخصیات کے خلاف ہرزہ سیریز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ ارباب اختیار سے فوری تادیبی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں