لیہ (نمائندہ قوم) اینٹی کرپشن لیہ نےسواکروڑکے باردانہ خوردبردکیس میں فوڈ انسپکٹر عزادار حسین شاہ کاظمی کو گرفتار کر لیا جبکہ غلام سرور اے ایف سی سمیت دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔ ایک کروڑ 25 لاکھ روپے مالیت کے سرکاری گندم باردانہ خوردبرد کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہےجس میں سرکاری گندم اور باردانہ کے مبینہ بڑے پیمانے پر غبن کا انکشاف ہوا ہے۔اینٹی کرپشن ٹیم کے مطابق ملزمان نے مبینہ طور پر سرکاری گندم باردانہ میں مالی بے ضابطگیاں کرتے ہوئے قومی خزانے کو ایک کروڑ 25 لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا۔سرکل آفیسر اینٹی کرپشن لیہ رمضان جوتہ کے مطابق گرفتار فوڈ انسپکٹر سے تفتیش جاری ہے جبکہ دیگر ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ جلد ہی تمام ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور سرکاری گندم و باردانہ کی برآمدگی بھی یقینی بنائی جائے گی۔







