وہاڑی(نمائندہ قوم)عدالتی بیلف کا لڈن پولیس کے مبینہ نجی ٹارچر سیل پر چھاپہ، ہتھکڑیوں میں جکڑے متعدد افراد برآمد ایس ایچ او لڈن نے مجھ سے دو لاکھ روپے مانگے نہ دینے پر مجھے نجی ٹارچر سیل میں بند کر کے تشدد کرتے رہے ٹا۔رچر سیل سے برآمد ہونے والے شخص امتیاز احمد کا موقف تفصیل کے مطابق غلام شاہ کے رہائشی امتیاز دولتانہ کو پولیس نے لین دین کے معاملہ کی درخواست پر اسے نجی ٹارچر سیل میں بند کر کے رکھا تھا۔ امتیاز کے کزن اظہر نے عدالت میں امتیاز کی بازیابی کی درخواست دائر کی ہوئی تھی جس پر عدالتی بیلف نے پولیس کے مبینہ نجی ٹارچر سیل پر چھاپہ مار کر امتیاز نامی شخص کو برآمد کر لیا ۔چھاپے کے دوران وہاں موجود نامعلوم افراد بھی ہتھکڑیوں سمیت پائے گئے اس کے علاوہ اس ٹارچر سیل میں پر خواتین اور بچے بھی موجود تھے عدالتی بیلف کو دیکھ کر پولیس کی دوڑیں لگ گئی اور پولیس وین پر فرار ہو گئے عدالتی بیلف کو دیکھ کر متعلقہ پولیس اہلکار مبینہ طور پر ڈالے میں سوار ہو کر موقع سے فرار ہو گئے۔واقعے کے بعد علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی جبکہ عدالتی بیلف نے تمام صورتحال سے متعلق رپورٹ مرتب کرکے متعلقہ حکام کو ارسال کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے اس سلسلے میں موقف لینے کے لیے ایس ایچ او لڈن کو کال کی تو انہوں نے کال اٹینڈ نہیں کی۔دوسری جانب ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب راؤ کامران خان کے نوٹس پر آر پی او ملتان اور ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال نے تھانہ لڈن کے ایس ایچ او محمد امین جھنڈیر کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے انہیں معطل کر کے پولیس لائنز حاضر کر دیا جبکہ اختیارات سے تجاوز، مس کنڈکٹ اور مبینہ غیر قانونی سرگرمیوں کے الزامات پر چارج شیٹ جاری کرتے ہوئے باقاعدہ محکمانہ انکوائری کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب تھانہ لڈن کی حدود میں پراسرار حالات میں جاں بحق ہونے والے حافظِ قرآن محمد جنید کے لواحقین نے بھی ایس ایچ او کی معطلی کو اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے بیٹے کے قتل کیس میں بھی فوری انصاف فراہم کیا جائے۔ مرحوم کے والد محمد اشرف کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کو قتل کرنے کے بعد واقعے کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی اور انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ اختیارات کے ناجائز استعمال، غیر قانونی حراست، تشدد اور شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔







