پٹرول کی قیمت میں کمی، مگر دوسری پیٹرولیم پروڈکٹ مہنگی

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کیا گیا ہے جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں کمی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے 70 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 280 روپے 70 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 272 روپے فی لیٹر تھی۔
دوسری جانب حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے کمی کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 377 روپے 78 پیسے مقرر ہو گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور اسے 380 روپے 78 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 22، 22 روپے فی لیٹر کمی کی گئی تھی، جس کے بعد پیٹرول 381 روپے 78 پیسے اور ڈیزل 380 روپے 78 پیسے فی لیٹر پر آگیا تھا۔
اس سے قبل پیٹرول کی قیمت 403 روپے 78 پیسے جبکہ ڈیزل 402 روپے 78 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی تھی۔ مختلف ادوار میں قیمتوں میں کمی اور اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جس سے عوامی سطح پر ملا جلا ردِعمل سامنے آ رہا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں