ملتان(کرائم سیل)تھانہ صدر جلالپور پیر والا کے نواحی علاقے موضع تھیکلاں شمالی میں مبینہ طور پر سرگرم گجر گروہ ایک بار پھر متحرک ہوگیا۔ علاقہ میں خوف کی علامت بن گیا اب بھی 6 لاکھ روپے ملزمان نے لینے تھے جس کی وجہ سے گھر میں داخل ہوکر محمد اسلم پر تشدد کرکے اس سے زبردستی سٹام پیپر کاغذات پر انگوٹھے لگوا لئے جب محمد اسلم نےاپنے عزیز و اقارب اور دوستوں کو اس بارے میں آگاہ کیا تو گجر گروہ کو ناگوار گزری جس پر انہوں نے حملہ کیا ۔دوسری جانب پولیس نے گھر میں گھس کر حملہ، تشدد، دھمکیاں دینے اور دیگر الزامات کے تحت 24 نامزد اور 15/20 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ مقدمہ نمبر 550/26 مدعی محمد اسلم ولد علی محمد کی درخواست پر درج کیا گیاجس میں ساجد، پرویز، عمر، یونس، محبوب، شاکر، محسن، راجو، جمعہ، ریاض، فیاض، اصغر، محمد صفدر، دانش، پیا، نادر، سانول، بلال، ابرار، کیف، شعیب، ایوب، جاوید اور اکرم سمیت 15/20 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر مسلح ہوکر گھر میں داخل ہوئے، اہل خانہ پر تشدد کیا، خواتین کی بے حرمتی کی کوشش کی اور نقد رقم بھی مبینہ طور پر لے گئے۔واقعہ میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ موضع تھیکلاں میں سرگرم یہ مبینہ گروہ عرصہ دراز سے مختلف تنازعات میں ملوث رہا ہے۔ واضح رہے کہ سال 2015 میں بھی پولیس پارٹی پر حملے کے ایک مقدمہ میں اسی گروہ سے تعلق رکھنے والے بعض افراد کے نام سامنے آئے تھے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر اس وقت سخت اور مؤثر کارروائی کی جاتی تو آج صورتحال اس نہج تک نہ پہنچتی۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ایک دہائی سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود مبینہ طور پر بار بار مقدمات میں نام آنے والے عناصر کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کیوں نہیں کیا گیا۔شہریوں نے آئی جی پنجاب، آر پی او ملتان، سی پی او ملتان اور سی سی ڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ مقدمہ میں نامزد ملزمان کی فوری گرفتاری عمل میں لائی جائے اور ماضی کے ریکارڈ کا بھی جائزہ لے کر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔







