اداکارہ کی جانب سے لیگی رہنما کے خلاف ہراسانی اور بلیک میلنگ کا مقدمہ درج

لاہور: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے خاتون م مومنہ اقبال کی شکایت پر ثاقب چدڑ کے خلاف سائبر ہراسانی، بلیک میلنگ اور دیگر سنگین الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔
دستاویزات کے مطابق شکایت کنندہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ملزم نے شادی کی پیشکش مسترد ہونے کے بعد مبینہ طور پر انہیں ہراساں کرنا شروع کیا۔ شکایت میں الزام لگایا گیا ہے کہ ملزم کی جانب سے دھمکی آمیز پیغامات بھیجے گئے، کردار کشی کی گئی اور مختلف ذرائع سے بلیک میلنگ کا سلسلہ جاری رکھا گیا۔
مزید الزام کے مطابق خاتون کی مبینہ نازیبا ویڈیوز اور نجی معلومات ان کی اجازت کے بغیر مختلف افراد تک پہنچائی گئیں، جس سے ان کی ذاتی زندگی اور ساکھ کو شدید نقصان پہنچا۔
این سی سی آئی اے کے مطابق انکوائری کے دوران شکایت کنندہ سمیت دیگر متعلقہ افراد کے بیانات ریکارڈ کیے گئے ہیں جبکہ موبائل فونز اور ڈیجیٹل شواہد فرانزک جانچ کے لیے بھجوا دیے گئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تکنیکی شواہد کی بنیاد پر پیکا ایکٹ 2016 (ترمیمی 2025) اور دیگر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ادارے کے مطابق کیس کی تفتیش مکمل طور پر میرٹ اور شواہد کی بنیاد پر جاری ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں