Post Views: 41
کراچی: عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 14 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 453 ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں کمی کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی دیکھے گئے، جہاں فی تولہ سونا 1469 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 67 ہزار 816 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1323 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 1 ہزار 12 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی ہے۔ فی تولہ چاندی 67 روپے کمی کے بعد 7 ہزار 730 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 61 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 623 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے باعث قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں مسلسل تبدیلی دیکھی جا رہی ہے۔







