Post Views: 45
ملتان( کورٹ رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان سید محمد الیاس نے کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر موت کی سزا سنادی۔ استغاثہ کے مطابق56 سالہ ملزم اورنگزیب نے دس سالہ بچی کو نشہ آور ٹیکا لگا کر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کا مقدمہ پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے 17 ستمبر 2024 کو درج کیا تھا۔عدالت نے ملزم اورنگزیب کو سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے گواہوں کے بیانات، میڈیکل شواہد کی بنیاد پر ملزم کو جرم کا مرتکب قرار دیا۔ بتایا گیا ہے کہ عدالت نے ملزم کو دفعہ 376(3) کے تحت سزائے موت سنائی۔اب اس سزا کا ریفرنس عدالت عالیہ ملتان بنچ کو منظوری کیلئے بھجوایا جائے گا۔







