آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیے جانے کا امکان

اسلام آباد: آئندہ مالی سال کے لیے وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 10 جون بروز بدھ شام 5 بجے منعقد ہونے کا امکان ہے۔ اس سلسلے میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاسوں کے لیے سمری بھی ارسال کر دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے قومی اقتصادی کونسل (NEC) کا اجلاس 8 جون کو طلب کر لیا ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جلد جاری ہونے کی توقع ہے۔ اجلاس کی صدارت وزیراعظم کریں گے۔
اجلاس میں وفاقی وزرا کے ساتھ ساتھ چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ بھی شریک ہوں گے، جبکہ آزاد کشمیر کے وزیراعظم اور گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ کی شرکت بھی متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی اقتصادی کونسل آئندہ مالی سال 2026-27 کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے گی۔
اسی طرح اکنامک سروے 9 جون کو پیش کیے جانے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے، جس میں ملکی معیشت کی مجموعی صورتحال اور اہم معاشی اشاریے سامنے لائے جائیں گے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں