پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا مہنگا ہو گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونا 1523 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 69 ہزار 285 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو 1305 روپے بڑھنے کے بعد 4 لاکھ 23 ہزار 35 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں بہتری دیکھی گئی ہے، جہاں فی اونس سونا 14.49 ڈالر اضافے کے بعد 4468 ڈالر کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال اور سرمایہ کاروں کی جانب سے محفوظ سرمایہ کاری کی طرف رجحان کے باعث سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں