جہاں اسمبلیاں فروخت ہوتی ہوں وہاں عوام کے مسائل نہیں ہوسکتے، غیر جانبدار انتخابات ہی مسائل کا حل ہیں، محمود خان اچکزئی-جہاں اسمبلیاں فروخت ہوتی ہوں وہاں عوام کے مسائل نہیں ہوسکتے، غیر جانبدار انتخابات ہی مسائل کا حل ہیں، محمود خان اچکزئی-منشیات کیسز: انمول عرف پنکی کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کرنے کی اجازت-منشیات کیسز: انمول عرف پنکی کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کرنے کی اجازت-بجٹ اہداف پر حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات جاری، ٹیکس وصولیوں پر اتفاق نہ ہو سکا-بجٹ اہداف پر حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات جاری، ٹیکس وصولیوں پر اتفاق نہ ہو سکا-سندھ میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت، ملکی توانائی شعبے کے لیے اہم پیش رفت-سندھ میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت، ملکی توانائی شعبے کے لیے اہم پیش رفت-حکومت کی توجہ انسانی ترقی پر مرکوز، صحت، تعلیم اور ہنر مندی کے شعبوں میں بہتری ترجیح قرار-حکومت کی توجہ انسانی ترقی پر مرکوز، صحت، تعلیم اور ہنر مندی کے شعبوں میں بہتری ترجیح قرار

تازہ ترین

سندھ میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت، ملکی توانائی شعبے کے لیے اہم پیش رفت

کراچی: پاکستان کے توانائی شعبے کے لیے خوش آئند خبر سامنے آئی ہے، جہاں آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی) نے سندھ کے ضلع سانگھڑ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے۔
او جی ڈی سی کے ترجمان کے مطابق بوبی ڈیپ ون نامی کنویں سے ابتدائی آزمائشی پیداوار کے دوران یومیہ تقریباً 2 ہزار بیرل خام تیل اور 1.1 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس حاصل ہوئی ہے۔ اس کامیاب دریافت کے بعد علاقے میں مزید ہائیڈروکاربن ذخائر کی تلاش کے امکانات بھی روشن ہو گئے ہیں۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ نئی دریافت نہ صرف ملکی تیل و گیس کی مجموعی پیداوار میں اضافہ کرے گی بلکہ قومی ذخائر کو بھی مستحکم بنانے میں مددگار ثابت ہوگی۔
او جی ڈی سی کے مطابق اس پیش رفت سے ملک کی توانائی ضروریات پوری کرنے میں معاونت ملے گی اور بیرون ملک سے درآمد کیے جانے والے ایندھن پر انحصار میں کمی آئے گی۔
کمپنی نے مزید بتایا کہ نئے ذخائر کی دریافت سے درآمدی بل میں بھی نمایاں کمی متوقع ہے، جس کے نتیجے میں قومی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور توانائی کے شعبے میں خود کفالت کے اہداف کے حصول میں مدد ملے گی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں