جہاں اسمبلیاں فروخت ہوتی ہوں وہاں عوام کے مسائل نہیں ہوسکتے، غیر جانبدار انتخابات ہی مسائل کا حل ہیں، محمود خان اچکزئی-جہاں اسمبلیاں فروخت ہوتی ہوں وہاں عوام کے مسائل نہیں ہوسکتے، غیر جانبدار انتخابات ہی مسائل کا حل ہیں، محمود خان اچکزئی-منشیات کیسز: انمول عرف پنکی کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کرنے کی اجازت-منشیات کیسز: انمول عرف پنکی کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کرنے کی اجازت-بجٹ اہداف پر حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات جاری، ٹیکس وصولیوں پر اتفاق نہ ہو سکا-بجٹ اہداف پر حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات جاری، ٹیکس وصولیوں پر اتفاق نہ ہو سکا-سندھ میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت، ملکی توانائی شعبے کے لیے اہم پیش رفت-سندھ میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت، ملکی توانائی شعبے کے لیے اہم پیش رفت-حکومت کی توجہ انسانی ترقی پر مرکوز، صحت، تعلیم اور ہنر مندی کے شعبوں میں بہتری ترجیح قرار-حکومت کی توجہ انسانی ترقی پر مرکوز، صحت، تعلیم اور ہنر مندی کے شعبوں میں بہتری ترجیح قرار

تازہ ترین

حکومت کی توجہ انسانی ترقی پر مرکوز، صحت، تعلیم اور ہنر مندی کے شعبوں میں بہتری ترجیح قرار

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کی جانب مثبت پیش رفت کے بعد حکومت اب صحت، تعلیم، ہنر مندی اور سماجی تحفظ کے شعبوں کی بہتری پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، جبکہ نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے آراستہ کرنا قومی ترجیحات میں شامل ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق یہ بات انہوں نے عالمی بینک کے انسانی ترقی کے شعبے کی نائب صدر ممتا مرتھی کی سربراہی میں آئے ہوئے اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں انسانی ترقی، تعلیم، صحت، روزگار، ہنر مندی اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سمیت مختلف اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
وزیر خزانہ نے پاکستان کی ترقیاتی اور اصلاحاتی کوششوں میں عالمی بینک کے مسلسل تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوان آبادی پاکستان کا سب سے قیمتی اثاثہ ہے، جسے عالمی معیار کے مطابق تربیت اور مہارت فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پائیدار اقتصادی ترقی، مسابقتی صلاحیت میں اضافہ اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے انسانی وسائل میں سرمایہ کاری ناگزیر ہے۔ ان کے مطابق نوجوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بہتر بنانا اور انہیں عالمی منڈی کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا حکومتی معاشی اصلاحاتی پروگرام کا اہم حصہ ہے۔
اس موقع پر عالمی بینک کی نائب صدر ممتا مرتھی نے کہا کہ بچوں میں غذائی قلت کے خاتمے، بہتر صحت، معیاری تعلیم اور بنیادی سہولیات تک رسائی جیسے شعبوں میں پیش رفت پاکستان کی طویل المدتی ترقی کے لیے انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ عالمی بینک ان شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔
ملاقات میں ماں اور بچے کی صحت، غذائیت، حفاظتی ٹیکہ جات، ابتدائی تعلیم، آبادی سے متعلق چیلنجز، بنیادی صحت کے نظام کی مضبوطی اور ضروری طبی سہولیات کی فراہمی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں فریقوں نے مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے صحت، تعلیم اور افرادی قوت کی ترقی کے مواقع پر بھی گفتگو کی۔ عالمی بینک کے وفد نے فنی و پیشہ ورانہ تربیت اور روزگار سے منسلک پروگراموں کے عالمی تجربات سے آگاہ کیا اور پاکستان کو جاپان میں منعقد ہونے والے یونیورسل ہیلتھ کوریج کے عالمی فورم میں شرکت کی دعوت بھی دی۔
ملاقات کے اختتام پر صحت، تعلیم، سماجی تحفظ، افرادی قوت کی ترقی اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عوامی خدمات کی فراہمی کے شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں