فورٹ منرو : جوئے کا دھندہ ہوٹل کے کمروں تک منتقل،پولیس سرپرستی کا انکشاف

کوٹ چھٹہ (تحصیل رپورٹر ) روزنامہ قوم کی نشاندہی پر اڈا مالکان اورجواریوں میں کھلبلی کاروائی کا خوف جواریوں نے کھلے میدان میں جوا کھیلنے کے بجائے ایس ایچ او کی مشاورت سے ہوٹل کے اندر کمرے میں کھیلنا شروع کر دیا زرائع انچارج ملٹری پولیس تھانہ فورٹ منرو سے مک مکا کر کے خفیہ طور پر دھڑلے سے جوا کا دھندہ جاری تفصیل کے مطابق کمانڈنگ بارڈر ملٹری پولیس ڈیرہ غازی خان کے چھاپے اور کاروائی کا خوف صحت افزا مقام فورٹ منرو میں خبروں کی اشاعت کے بعدجوا کھلانے والے اڈا مالکان نے بی ایم پی تھانہ فورٹ منرو کے انچارج سے مشورہ کر کے کھلے میدان میں جوا کھلانا بند کر کے تقریباً 30ہزار روپے روزانہ کی بنیاد پر دینے کی مک مکا کر کے ایک ہوٹل کے کمرے میں خفیہ طور پر جوا کھلوانے کا انکشاف ہوا ہے پرویز اکبر نادر غلام حسین عبد الجبار حافظ نامی افراد کے اڈا مالکان کے نام بتائے گئے ہیں ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مزکورہ اڈا مالکان نے تمام جواریوں کے خلاف کاروائی اورچھاپے لگنے کی گارنٹی دے رکھی ہے اور یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مزکورہ اڈا مالکان کے اڈے پر جوا کھیلنے کے لیے جرائم پیشہ افراد اور تھانوں کے اشتہاری ملزمان کا بھی آنے کا انکشاف ہوا ہے اور ڈکیٹی اور چوری کئیے ہوئے موٹر سائیکل موبائل فون کے علاؤہ جوا ہارنے کے بعد اڈا مالکان کو فروخت کر کے رقمیں لیکر جوا کھیلنے ہیں اڈا مالکان دوسرے روز مزکورہ موٹر سائیکل آگے بلوجستان فروخت کر دینے کا انکشاف ہوا ہے عوامی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب اور کمشنر اور ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان سے فوری طور پر نوٹس لیکر صحت افزا مقام فورٹ منرو میں قائم ہوٹلوں میں خفیہ چھاپے مار کر جواریوں اڈا مالکان کو گرفتار کر کے جوا بند اور ہوٹل سیل کر کے انک سرپرستی کرنے والے بی ایم پی کے ملوث اہلکاروں کی تحقیقات کرکے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں