پاکپتن: گھریلوجھگڑا، شوہرنے بیوی کو موت کے گھاٹ اتاردیا

پاکپتن ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکپتن میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو موت کے گھاٹ اُتار دیا، ملزمان آلہ قتل سمیت فرار ہو گیا، نعش ہسپتال منتقل کر دی گئی تفصیل کے مطابق پاکپتن کے علاقہ چک بیدی 5 مرلہ اسکیم میں پیش آیا، پولیس ذرائع کے مطابق رات گئے میاں بیوی میں جھگڑا ہوا جس پر مُلزم شوکت نے 39 سالہ شازیہ کو قتل کردیا، مقتولہ پانچ بچوں کی ماں تھی، قتل کرنے کے بعد مُلزم موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے تفتیش کا آغاز کردیا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں