قادرپورراں: بیوی سے جھگڑا، ملزم نے پنچایتی سمیت دو افراد کو قتل کر دیئے

قادرپورراں(نامہ نگار)تھانہ قادرپورراں کے علاقے میں افسوس ناک سانحہ، ملزم نے فائرنگ کرکے معروف سیاسی رہنماء سمیت دو افراد کو قتل کردیا پولیس کی بھاری نفری ریسکیو ٹیمیں ، فرانزک ٹیمیں موقع پر موجود علاقہ میں شدید خوف و ہراس قادر پورراں کے مضافاتی علاقے بستی بخش والا موضع کرپال پور میں گھریلو رنجش پر محمد نواز نامی شخص کی اندھا دھند فائرنگ علاقے کی معروف شخصیت اور زمیندار غلام محی الدین بھٹہ سمیت دو افراد کے جاں بحق ہو گئے ایس ایچ او تھانہ قادرپورراں بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ریسکیو 1122 ملتان اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ذرائع کے مطابق ملزم نواز ایک کریمنل شخص ہے اور چند روز قبل ہی جیل سے رہا ہوکر آیا تھا اس کا اپنی بیوی کے ساتھ گھریلو جھگڑا چل رہا تھا جس کی پنچایت مقتول معروف زمیندار غلام محی الدین کے پاس گئی ہوئی تھی لیکن ملزم نے گزشتہ شام آٹھ بجے کے قریب فائرنگ کر کے پنچایت حل کرنے والے زمیندار محی الدین بھٹہ سمیت ایک شخص کو قتل کر دیا پولیس تھانہ قادرپورراں مزید کاروائی مزید کاروائی کے لیئے موقع پر موجود ہے اور شواہد اکھٹے کئیے جارہے ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں