کراچی: پاکستان کی نئی ایئرلائن ساؤتھ ایئر آج سے اپنی ٹیسٹ فلائٹ آپریشنز کا آغاز کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق ساؤتھ ایئر کی پہلی ٹیسٹ فلائٹ آج کراچی سے گوادر کے لیے روانہ ہوگی، جس کے بعد پرواز کوئٹہ پہنچے گی۔ ایئرلائن اپنی سروسز کے لیے اے ٹی آر طرز کے طیارے استعمال کرے گی۔
ایئرلائن نے سول ایوی ایشن اتھارٹی سے سیاحت کے فروغ کے لیے ٹی پی آر آئی لائسنس حاصل کر لیا ہے۔
ساؤتھ ایئر کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ ملک کے مختلف ریجنل ایئرپورٹس کو آپس میں منسلک کرنے کے لیے پروازیں شروع کرے گی تاکہ مسافروں کو بہتر سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔
ابتدائی مرحلے میں ایئرلائن ملتان، گوادر، تربت، کوئٹہ، کراچی، سکھر اور رحیم یار خان سمیت مختلف شہروں کے ایئرپورٹس کو آپس میں جوڑے گی۔
مزید بتایا گیا ہے کہ ایئرلائن انتظامیہ نے سول ایوی ایشن سے آر پی ٹی لائسنس کے حصول کے لیے بھی درخواست جمع کرا دی ہے۔







