Post Views: 20
کراچی: امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے 86 روز بعد عراق سے پاکستان کے لیے براہِ راست پروازوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔
عراق ایئر کی پہلی پرواز آئی اے 409 آج صبح 4 بج کر 53 منٹ پر بغداد سے روانہ ہو کر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کر گئی۔
اسی طرح واپسی کی پرواز آئی اے 410 صبح 7 بج کر 14 منٹ پر کراچی سے بغداد کے لیے روانہ ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق اس روٹ پر آخری براہِ راست پرواز 28 فروری کو بغداد سے کراچی پہنچی تھی، جبکہ پرواز آئی اے 409 نے آخری بار 15 فروری کو کراچی کا سفر کیا تھا۔
اس سے قبل 2 اور 3 مئی کو بھی ان پروازوں کا شیڈول جاری کیا گیا تھا، تاہم انہیں منسوخ کر دیا گیا تھا۔
عراق ایئر کی جانب سے یہ بھی اعلان کیا گیا ہے کہ جلد ہی بغداد سے اسلام آباد کے لیے بھی براہِ راست پروازوں کا آغاز کیا جائے گا۔







