پنکی کے رابطہ نیٹ ورک میں بیوروکریٹس، سفارتی و بااثر شخصیات کے نام بھی شامل-پنکی کے رابطہ نیٹ ورک میں بیوروکریٹس، سفارتی و بااثر شخصیات کے نام بھی شامل-ایران امریکا سمجھوتے کی تیاری، فیلڈ مارشل کا دوبارہ کامیاب، حوصلہ افزا پیشرفت-ایران امریکا سمجھوتے کی تیاری، فیلڈ مارشل کا دوبارہ کامیاب، حوصلہ افزا پیشرفت-میونسپل کارپوریشن ملتان میں راؤ رفیع کا راج، سی ای او سرپرست، مویشی منڈی میں بھتہ وصولی-میونسپل کارپوریشن ملتان میں راؤ رفیع کا راج، سی ای او سرپرست، مویشی منڈی میں بھتہ وصولی-ڈاکٹر مسعود ہراج کے اشارے پر نشتر میں پراپیگنڈا مہم، لیب پر ملبہ، مریضوں کا معائنہ بند-ڈاکٹر مسعود ہراج کے اشارے پر نشتر میں پراپیگنڈا مہم، لیب پر ملبہ، مریضوں کا معائنہ بند-نشتر ایڈز غفلت کیس: مسعود ہراج کلیئر، وی سی مہناز خاکوانی ڈاکٹروں کے سیاستدان کے آگے بے بس-نشتر ایڈز غفلت کیس: مسعود ہراج کلیئر، وی سی مہناز خاکوانی ڈاکٹروں کے سیاستدان کے آگے بے بس

تازہ ترین

میونسپل کارپوریشن ملتان میں راؤ رفیع کا راج، سی ای او سرپرست، مویشی منڈی میں بھتہ وصولی

ملتان (رپورٹ: شاہد صدیق) میونسپل کارپوریشن ملتان میں تعینات اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ راؤ رفیع کے خلاف سکیل میں غیر قانونی ترقی، سرکاری وسائل کے غلط استعمال، شہریوں سے کھلے عام دھڑلے سے بھتہ کی وصولی، فرائض میں غفلت اور مالی بدعنوانیوں کے سنگین الزامات سامنے آئے ہیں۔ گریڈ 14 کے راؤ رفیق پر اعلیٰ افسران اس قدر مہربان ہیں کہ انہیں سرکاری گاڑی کی سہولت بھی دے رکھی ہے کیونکہ یہی وہ ہستی ہیں جو قربانی کے دنوں میں اپنے جانور مویشی منڈی لے کر آنے یا شہر کے مختلف علاقوں میں قربانی کے جانور فروخت کرنے والوں سے سرعام بھتہ وصول کرتے ہیں۔ اس تمام صورتحال کا سب سے افسوسناک پہلو یہ ہے کہ درجنوں شکایات کے باوجود ان کے خلاف کارروائی نہیں ہوتی بلکہ ان کی سہولتوں میں اضافہ کیا جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق راؤ رفیع کواس سے قبل بھی فرائض میں غفلت اور مالی بدعنوانیوں کی شکایات کے باعث 2020 اور 2021 کے دوران رسمی کارروائی کے تحت معطل کیا گیا مگر افسران کی ملی بھگت کے باعث اسے چند ہی دنوں میں مراعات کے ساتھ بحال کرکے پھر سے اختیارات کی بھرمار کر دی گئی۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ راؤ رفیع سینٹری ورکر کے طور پر میونسپل کارپوریشن میں بھرتی ہوئے بعد ازاں سکیل 12 اور پھر سفارش اور اثر و رسوخ کے ذریعے سکیل 14 میں ترقی حاصل کی۔ 2018 میں ڈی پی سی میں مبینہ غلطی کے باعث اسے سکیل 14 سے براہ راست سکیل 16 میں غیر قانونی ترقی دے دی گئی کہ اس کے ساتھ بھرتی ہونے والے ابھی تک نچلے گریڈوں میں دھکے کھا رہے ہیں جب کہ راؤ رفیع کے ساتھ بھرتی والے متعدد اہلکار ابھی تک گریڈ 11 اور 12 میں دھکے کھا رہے ہیں اور یہ کماؤ پوت ہونے کے ناطے سہولیات انجوائے کر رہے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ماضی میں ایک ایڈمنسٹریٹر نے حرام خوری اور رشوت کی متعدد شکایات پر محکمانہ انکوائری میں غلطی ثابت ہونے کے باعث سزا کے طور پر ان کی سکیل 12 میں تنزلی کر دی گئی مگر متعلقہ افسران نے غیر قانونی طور پر راؤ رفیع کو گریڈ 16 کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کے فرائض سونپ دئیے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب سول سروسٹس ایکٹ 1974 اور پنجاب سول سروسٹس (کارکردگی و نظم و ضبط) رولز، 1999 کے تحت بدسلوکی اوربدعنوا نی سنگین جرائم ہیں مگر اعلیٰ افسران کے کچن نک رسائی کی بدولت راؤ رفیع آج بھی سکیل 16 کے فرائض انجام دے رہا ہے افسران تک اس رسائی کو وہ کھلے عام تسلیم کرتے ہیں۔ بات یہیں پر ختم نہیں ہوتی بلکہ اعلیٰ افسران کی اجازت سے سکیل 12 کے اہلکار راؤ رفیع کو سکیل 17 کے آفیسر کی مراعات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔ میونسپل کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) اقبال خان نے اسے غیر قانونی طور پر سرکاری جیپ کی سہولت فراہم کر رکھی ہے اور اس جیپ پر ہوٹر بھی نصب ہے جسے راؤ رفیع شہریوں کو دھمکانے اور بلیک میل کرنے کے لیے استعمال کرتا ہے۔بتایا گیا ہے کہ راؤ رفیع کے خلاف متعدد شکایات کمشنر آفس بھجوائی گئی مگر عملے کی ملی بھگت سے مذکورہ درخواستیں کمشنر کے ٹیبل تک پہنچ ہی نہیں پاتیں ۔ذرائع کے مطابق اس طرح وہ ماہانہ لاکھوں روپے وصول بھتہ کر رہا ہے۔واضح رہے کہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان نے حال ہی میں میونسپل کارپوریشن میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے چیف آفیسر اقبال خان سمیت متعدد افسران کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ اینٹی کرپشن پنجاب نے 2025 کے دوران صرف ملتان ریجن میں 775 انکوائریاں کیںجن میں 253 سرکاری ملازمین اور سہولت کار گرفتار ہوئے مگر اقبال خان کے سہولت کاری اینٹی کرپشن حکام بھی کرنے پر مجبور کر دیئےگئے ہیں ۔ بلدیہ ملتان کے متاثرہ اہلکاروں نے روزنامہ قوم کے ذریعے کمشنر ملتان سے مطالبہ کیا ہے کہ راؤ رفیع کو معطل کرکے اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے، غیر قانونی ترقی منسوخ کی جائے، سرکاری جیپ واپس لی جائے اور ان کے خلاف مالی بدعنوانیوں کا مقدمہ درج کیا جائے۔ اس خبر کے حوالے سے سی ای او اقبال خان سے موقف کے لیے رابطہ کیا گیا مگر ان کی طرف سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

Municipal Corporation Multan,

شیئر کریں

:مزید خبریں