حکومت نے دو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
نئی قیمتوں کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل 1 روپے 62 پیسے فی لٹر مہنگا کر دیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 275 روپے 54 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 71 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 313 روپے 44 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا۔ پیٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 23 مئی 2026 سے اگلے ایک ہفتے کے لیے ہوگا۔
حکومتی فیصلے کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے کمی کی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 80 پیسے کمی ہوئی ہے۔
کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 403 روپے 78 پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 402 روپے 78 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
اس سے قبل گزشتہ ہفتے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے فی لیٹر کمی کی گئی تھی، جبکہ اس سے پہلے قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں