سونے کی قیمت میں بڑی کمی، چاندی کی قیمتیں مستحکم برقرار

کراچی میں سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ چاندی کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ہفتے کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 22 ڈالر کی کمی دیکھنے میں آئی، جس کے بعد نئی عالمی قیمت 4 ہزار 508 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
عالمی مارکیٹ کے اثرات کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں بھی 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 2200 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 73 ہزار 162 روپے مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 1886 روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 5 ہزار 660 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 75 ڈالر 50 سینٹس پر مستحکم رہی، جس کے بعد مقامی سطح پر بھی فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 8 ہزار 34 روپے پر برقرار ہے جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 6 ہزار 887 روپے پر جوں کی توں رہی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں