مومنہ اقبال ہراسانی کیس: مریم نواز کا سخت ایکشن کا حکم، تحقیقات تیز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال اس وقت ایک سنگین تنازع کے باعث خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔
اداکارہ نے مسلم لیگ (ن) کے رکنِ پنجاب اسمبلی محمد ثاقب چدھڑ پر ہراسانی، دھمکیاں دینے اور اپنے سسرال کو پریشان کرنے کے الزامات عائد کیے ہیں، جس کے بعد یہ معاملہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اداکارہ کی جانب سے باضابطہ شکایت درج ہونے کے بعد این سی سی آئی اے اور دیگر متعلقہ ادارے فوری طور پر متحرک ہوئے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ مومنہ اقبال اور محمد ثاقب چدھڑ کے درمیان ماضی میں طویل عرصے تک تعلق رہا، تاہم تقریباً آٹھ ماہ قبل دونوں میں علیحدگی ہو گئی تھی۔
بعد ازاں اداکارہ کی منگنی ہو گئی اور ان کی شادی یکم جون کو متوقع ہے۔
معاملے میں مبینہ شواہد سامنے آنے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی سخت مؤقف اختیار کیا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی خاتون کو ہراساں کرنا، دھمکیاں دینا یا ذاتی مواد کے ذریعے بلیک میل کرنے کی کوشش ہرگز قابلِ برداشت نہیں، اور قانون سب کے لیے برابر ہے، چاہے اس کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت یا عہدے سے ہو۔

شیئر کریں

:مزید خبریں