ایران پر حملے کیلئے امریکا نے پاکستانی فضائی حدود نہیں مانگیں، دفتر خارجہ کی واضح تردید-ایران پر حملے کیلئے امریکا نے پاکستانی فضائی حدود نہیں مانگیں، دفتر خارجہ کی واضح تردید-ایران امریکا کشیدگی پر پاکستان کے سفارتی رابطے تیز، عسکری و سیاسی قیادت متحرک-ایران امریکا کشیدگی پر پاکستان کے سفارتی رابطے تیز، عسکری و سیاسی قیادت متحرک-وزیراعظم شہباز شریف سے قطری وفد کی ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے پر اہم گفتگو-وزیراعظم شہباز شریف سے قطری وفد کی ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے پر اہم گفتگو-آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز: محمد رضوان ڈراپ، بابر اعظم سمیت سینئر کھلاڑیوں کی واپسی، اسکواڈ کا اعلان-آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز: محمد رضوان ڈراپ، بابر اعظم سمیت سینئر کھلاڑیوں کی واپسی، اسکواڈ کا اعلان-کرسٹیانو رونالڈو کی شاندار کارکردگی، النصر نے سعودی پرو لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا-کرسٹیانو رونالڈو کی شاندار کارکردگی، النصر نے سعودی پرو لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

تازہ ترین

ایران پر حملے کیلئے امریکا نے پاکستانی فضائی حدود نہیں مانگیں، دفتر خارجہ کی واضح تردید

اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ترجمان نے واضح طور پر تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایران پر ممکنہ حملے کے لیے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔
ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے صحافیوں کو بتایا کہ پاکستان کو امریکا کی طرف سے ایسا کوئی مطالبہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی حکومت اس حوالے سے کسی درخواست سے آگاہ ہے۔
سندھ طاس معاہدے پر گفتگو کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ پاکستان اپنے پانی کے ایک ایک قطرے کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے اور اس معاملے پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے تمام قانونی اور سفارتی راستے اختیار کیے جائیں گے۔
ترجمان کے مطابق انٹرنیشنل کورٹ آف آربیٹریشن کا حالیہ فیصلہ بھارت کے مغربی دریاؤں پر آبی کنٹرول کی حدود کو واضح کرتا ہے، جبکہ سندھ طاس معاہدے سے یکطرفہ علیحدگی کی کوئی شق موجود نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ “رن آف دی ریور” منصوبوں کو صرف بھارتی مؤقف کے تناظر میں نہیں دیکھا جا سکتا اور پاکستان عالمی عدالت کے فیصلے کو اطمینان بخش سمجھتا ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف 23 سے 26 مئی تک چین کا اہم دورہ کریں گے جہاں ان کی چینی قیادت سے مختلف امور پر ملاقاتیں متوقع ہیں۔
متحدہ عرب امارات سے پاکستانیوں کی بے دخلی سے متعلق سوال پر ترجمان نے کہا کہ اس حوالے سے گردش کرنے والے اعداد و شمار مبالغہ آمیز ہیں اور حکومت ایسے الزامات کو مسترد کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کی مجموعی تعداد کو مدنظر رکھا جائے تو صورتحال مختلف نظر آتی ہے، جبکہ 3 ہزار پاکستانیوں کی جلاوطنی کو مخصوص تناظر میں دیکھا جانا چاہیے۔
بھارت میں پاکستانی پنکھے کی دریافت سے متعلق الزامات پر تبصرہ کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ یہ دعوے “پاکستانی کبوتر” جیسے پرانے اور دقیانوسی بیانیوں کی یاد دلاتے ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں