Post Views: 36
جلال پورپیروالہ(نامہ نگار)گوجرانوالہ کی فیکٹری میں کام کرتے ہوئےجلال پور کے 5 مزدور آگ سے جھلس گئے ۔ تفصیل کے مطابق گوجرانوالہ میں ایک پلاسٹک فیکٹری میں کام کرنے والے جلال پور کے رہائشی 5 مزدور جھلس گئے جنہیں تشویشناک حالت میں ملتان نشتر ہسپتال کے برن یونٹ میں علاج کیلئے منتقل کردیا گیا ہے۔متاثرین میں محمد شاکر، محمد رضوان، محمد مدنی، راشد علی اور ناظم شامل ہیں۔زخمی ہونے والے مزدورں کا تعلق جلال پور کے نواحی علاقہ پھرانیں،جھانبو اور جلال پور سٹی سے ہے۔ ورثاء کے مطابق متاثرہ مزدوروں سے فیکٹری مالکان ٹائر جلوا کر ان سے آئل نکلواتے اور لوہے کی تاریں الگ کرواتے تھے۔ ورثاء نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے اور زخمی نوجوانوں کی سرکاری سطح پر نگہداشت اور علاج معالجہ کا مطالبہ کیا ہے ۔







