کراچی: عالمی معاشی اور جغرافیائی غیر یقینی صورتحال کے باعث قیمتی دھاتوں کی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 68 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد قیمت 4 ہزار 480 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں کمی کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی دیکھے گئے، جہاں بدھ کے روز فی تولہ سونے کی قیمت 6 ہزار 800 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 70 ہزار 362 روپے تک پہنچ گئی۔ اسی طرح فی 10 گرام سونا 5 ہزار 830 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 3 ہزار 259 روپے پر آ گیا۔
چاندی کی عالمی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس چاندی 1 ڈالر 25 سینٹس کی کمی سے 74 ڈالر 90 سینٹس پر پہنچ گئی۔
مقامی مارکیٹ میں بھی فی تولہ چاندی 125 روپے کمی کے بعد 7 ہزار 974 روپے جبکہ فی 10 گرام چاندی 107 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 836 روپے کی سطح پر آ گئی۔







