رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج و ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر سلیم لغاری نے صوبائی وزیر صحت اور سیکرٹری ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب اور سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب کو گورنمنٹ ہب اینڈ سپوک ماڈل ہسپتال رحیم یار خان کا دورہ کروا کےچکمہ دیدیا ،ہائی کمان شیخ زید میڈیکل کالج میں جاری اقرباء پروری ،اختیارات کے ناجائز استعمال،سہولیات کے فقدان،صفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ لینے اور میڈیکل کالج و ہسپتال میں خواتین کو ہراساں کرنے کے معاملات کی انکوائری کرنے کیلئے رحیم یارخان پہنچی تھی،جنہیں شیخ زید میڈیکل کالج و ہسپتال کے معاملات سے لاعلم رکھتے ہوئے ہوائی دورےاور فرضی بریفنگز دی گئیں۔تفصیل کے مطابق شیخ زید ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے ناقص صورتحال،سہولیات کا فقدان،ادویات کی عدم فراہمی،مریضوں کےساتھ ناروا سلوک کی شکایات،اختیارات کے ناجائز استعمال سمیت شیخ زید میڈیکل کالج و ہسپتال میں خواتین کو ہراساں کرنے جیسے سنگین معاملات کی چھان بین اور انکوائری کرنے کیلئے آنیوالے صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق،سیکرٹری ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب عظمت محمود خان،سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب امان اللہ کو پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج و ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر سلیم لغاری،ایم ایس عمران بشیر سمیت پرنسپل گروپ نے چکمہ دیتے ہوئے شیخ زید میڈیکل کالج و ہسپتال کے سنگین معاملات سے دور رکھتے ہوئے ہائی کمان کو گورنمنٹ ہب اینڈ سپوک ماڈل ہسپتال رحیم یار خان کا دورہ کروایا،صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے ظاہر پیر میں ہب اینڈ سپوک ماڈل پائلٹ پروگرام کے تحت جدید طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس ہب اینڈ سپوک ماڈل سے مریضوں کو بروقت علاج، بہتر ریفرل سسٹم اور معیاری صحت سہولیات میسر آئیں گی، اس ماڈل کے تحت پیچیدہ مریضوں کو فوری طور پر بڑے مراکز سے جوڑنے کا مؤثر نظام قائم کیا جائے گا،حکومت پنجاب جنوبی پنجاب میں صحت کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کر رہی ہے،ظاہر پیر میں ہب اینڈ سپوک ماڈل اور نشتر ہسپتال ملتان میں جدید مشینوں کی فراہمی عوام کیلئے ایک بڑا ریلیف ثابت ہوگی۔واضح رہے کہ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق،سیکرٹری ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب عظمت محمود خان،سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب امان اللہ شیخ زید میڈیکل کالج میں ایڈمن ختم شدہ پوسٹ پر تعینات پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج وہسپتال کے غیر قانونی ایڈمن آفیسر کی جانب سے خاتون اسٹینو گرافر کو ہراساں کرنے سمیت شیخ زید ہسپتال میں صفائی ستھرائی کی ذمہ دار پرائیویٹ کمپنی کے مالک اور سپروائزر کی جانب سے خاتون کو نوکری دینے کا جھانسہ دیکر شیخ زید ہسپتال میں قائم کمپنی کے پرائیویٹ آفس میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے سمیت شیخ زید ہسپتال کی ایمرجنسی ڈاکٹر درخواست پر انکوائری کرنے آئے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے نرسنگ اسٹاف رات کے اوقات میں ایمرجنسی وارڈز میں پرائیویٹ کو بلواتی ہے،شاطر پرنسپل اور ایم ایس نے صوبائی وزیر صحت،سیکرٹری ہیلتھ پنجاب اور سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب کو میڈیکل کالج و ہسپتال کے نجی معاملات سے دور رکھا اور فرضی بریفنگز دے کر ہائی کمان کو چکمہ دےدیا۔







