ملکی مسائل کی جڑ آئین پر عمل نہ ہونا ہے، موجودہ نظام ہی مؤثر ہے: رانا ثنا اللہ-ملکی مسائل کی جڑ آئین پر عمل نہ ہونا ہے، موجودہ نظام ہی مؤثر ہے: رانا ثنا اللہ-"مسلمان ہونے پر فخر ہے، پانچ وقت کی نماز باقاعدگی سے ادا کرتی ہوں"، راکھی ساونت-"مسلمان ہونے پر فخر ہے، پانچ وقت کی نماز باقاعدگی سے ادا کرتی ہوں"، راکھی ساونت-تھانے کے اندر خاتون سے مبینہ زیادتی، اے ایس آئی گرفتار، ایس ایچ او سمیت 78 اہلکار معطل-تھانے کے اندر خاتون سے مبینہ زیادتی، اے ایس آئی گرفتار، ایس ایچ او سمیت 78 اہلکار معطل-کشمیر میں حکومت سازی، نواز شریف نے کابینہ سے متعلق پارٹی پالیسی واضح کر دی-کشمیر میں حکومت سازی، نواز شریف نے کابینہ سے متعلق پارٹی پالیسی واضح کر دی-ڈپٹی کمشنر ملتان کا بڑا ایکشن، چیف وارڈن سول ڈیفنس اسد اللہ کھیڑا ڈی نوٹیفائی، اختیارات کے مبینہ غلط استعمال پر کارروائی-ڈپٹی کمشنر ملتان کا بڑا ایکشن، چیف وارڈن سول ڈیفنس اسد اللہ کھیڑا ڈی نوٹیفائی، اختیارات کے مبینہ غلط استعمال پر کارروائی

تازہ ترین

لاہور میں انمول عرف پنکی کی رہائش کا انکشاف، تصاویر منظر عام پر

لاہور میں منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار انمول عرف پنکی کے رہائشی ٹھکانے سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق انمول عرف پنکی نے لاہور کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں گھر کرائے پر حاصل کر رکھا تھا۔
بتایا گیا ہے کہ جس علاقے میں وہ رہائش پذیر تھی وہاں بڑی تعداد میں نجی یونیورسٹیوں کے طالبات کے رہائشی ہاسٹلز موجود ہیں، جبکہ اسی گلی میں لڑکوں اور لڑکیوں کے متعدد ہاسٹلز بھی قائم ہیں۔
دستاویزات کے مطابق 5 مرلے کا یہ گھر شہری جہانزیب اشرف سے کرائے پر لیا گیا تھا اور کرایہ نامہ 300 روپے والے اسٹامپ پیپر پر 11 ماہ کے لیے تیار کیا گیا۔
معاہدے میں کرایہ دار کا نام براہِ راست انمول کے بجائے طاہر نامی شخص کے نام پر درج کیا گیا تھا۔ ایڈوانس کی مد میں 90 ہزار روپے ادا کیے گئے جبکہ ماہانہ کرایہ 45 ہزار روپے طے پایا تھا۔
ذرائع کے مطابق گرفتاری کے وقت انمول عرف پنکی کے والدین بھی گھر میں موجود تھے، جبکہ بعد ازاں گھر کو تالے لگا دیے گئے ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں