ملکی مسائل کی جڑ آئین پر عمل نہ ہونا ہے، موجودہ نظام ہی مؤثر ہے: رانا ثنا اللہ-ملکی مسائل کی جڑ آئین پر عمل نہ ہونا ہے، موجودہ نظام ہی مؤثر ہے: رانا ثنا اللہ-"مسلمان ہونے پر فخر ہے، پانچ وقت کی نماز باقاعدگی سے ادا کرتی ہوں"، راکھی ساونت-"مسلمان ہونے پر فخر ہے، پانچ وقت کی نماز باقاعدگی سے ادا کرتی ہوں"، راکھی ساونت-تھانے کے اندر خاتون سے مبینہ زیادتی، اے ایس آئی گرفتار، ایس ایچ او سمیت 78 اہلکار معطل-تھانے کے اندر خاتون سے مبینہ زیادتی، اے ایس آئی گرفتار، ایس ایچ او سمیت 78 اہلکار معطل-کشمیر میں حکومت سازی، نواز شریف نے کابینہ سے متعلق پارٹی پالیسی واضح کر دی-کشمیر میں حکومت سازی، نواز شریف نے کابینہ سے متعلق پارٹی پالیسی واضح کر دی-ڈپٹی کمشنر ملتان کا بڑا ایکشن، چیف وارڈن سول ڈیفنس اسد اللہ کھیڑا ڈی نوٹیفائی، اختیارات کے مبینہ غلط استعمال پر کارروائی-ڈپٹی کمشنر ملتان کا بڑا ایکشن، چیف وارڈن سول ڈیفنس اسد اللہ کھیڑا ڈی نوٹیفائی، اختیارات کے مبینہ غلط استعمال پر کارروائی

تازہ ترین

ملک میں مہنگائی 7 فیصد تک پہنچنے کا امکان، گورنر اسٹیٹ بینک کا انتباہ

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح بڑھ کر 7 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے۔
کراچی چیمبر آف کامرس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ رواں مالی سال کے ابتدائی نو ماہ میں معاشی ترقی کی شرح 3.7 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ مہنگائی میں مزید اضافے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔
جمیل احمد کے مطابق آئندہ مالی سال کی دوسری ششماہی میں مہنگائی میں کمی آنا شروع ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جون 2028 تک ایس ایم ایز کی فنانسنگ کو بڑھا کر 1500 ارب روپے تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ اندرونی قرضوں کے حجم میں اضافہ ہوا ہے جبکہ بیرونی قرضوں میں کمی لائی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی معاشی حالات کے باعث برآمدات متاثر ہوئی ہیں اور رواں مالی سال کے برآمدی اہداف میں تقریباً 2 ارب روپے کی کمی دیکھی گئی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ نئے کرنسی نوٹوں کی تیاری پر کام جاری ہے اور اس سلسلے میں حکومت سے منظوری کا عمل بھی جاری ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں