ملکی مسائل کی جڑ آئین پر عمل نہ ہونا ہے، موجودہ نظام ہی مؤثر ہے: رانا ثنا اللہ-ملکی مسائل کی جڑ آئین پر عمل نہ ہونا ہے، موجودہ نظام ہی مؤثر ہے: رانا ثنا اللہ-"مسلمان ہونے پر فخر ہے، پانچ وقت کی نماز باقاعدگی سے ادا کرتی ہوں"، راکھی ساونت-"مسلمان ہونے پر فخر ہے، پانچ وقت کی نماز باقاعدگی سے ادا کرتی ہوں"، راکھی ساونت-تھانے کے اندر خاتون سے مبینہ زیادتی، اے ایس آئی گرفتار، ایس ایچ او سمیت 78 اہلکار معطل-تھانے کے اندر خاتون سے مبینہ زیادتی، اے ایس آئی گرفتار، ایس ایچ او سمیت 78 اہلکار معطل-کشمیر میں حکومت سازی، نواز شریف نے کابینہ سے متعلق پارٹی پالیسی واضح کر دی-کشمیر میں حکومت سازی، نواز شریف نے کابینہ سے متعلق پارٹی پالیسی واضح کر دی-ڈپٹی کمشنر ملتان کا بڑا ایکشن، چیف وارڈن سول ڈیفنس اسد اللہ کھیڑا ڈی نوٹیفائی، اختیارات کے مبینہ غلط استعمال پر کارروائی-ڈپٹی کمشنر ملتان کا بڑا ایکشن، چیف وارڈن سول ڈیفنس اسد اللہ کھیڑا ڈی نوٹیفائی، اختیارات کے مبینہ غلط استعمال پر کارروائی

تازہ ترین

بارش میں کرنٹ لگنے سے شہری جاں بحق، عدالت کا کے الیکٹرک کو ایک کروڑ 35 لاکھ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

کراچی کی مقامی عدالت نے بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے شہری کی ہلاکت کے معاملے میں کے الیکٹرک کو ایک کروڑ 35 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔
سینئر سول جج وسطی نے فیصلے میں ریمارکس دیے کہ بجلی فراہم کرنے والے ادارے پر شہریوں کے تحفظ کی خصوصی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ عدالت کے مطابق اگر بجلی کے کھمبے پر دیگر اداروں کی تاریں بھی موجود ہوں تب بھی کے الیکٹرک اپنی ذمہ داری سے دستبردار نہیں ہو سکتی۔
عدالت نے مزید کہا کہ بجلی کی ترسیل کے نظام اور عوامی مقامات کو محفوظ بنانا پاور کمپنی کی بنیادی ذمہ داری ہے جبکہ عوامی مقام پر نصب بجلی کے پول میں کرنٹ آنا واضح غفلت کو ظاہر کرتا ہے۔
عدالت نے کے الیکٹرک کو ہدایت کی ہے کہ وہ 90 روز کے اندر متاثرہ خاندان کو مقررہ ہرجانہ ادا کرے۔
واضح رہے کہ 2019 میں شہری شیخ سعد بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے جان کی بازی ہار گئے تھے۔ علاقہ مکینوں نے پہلے ہی پول میں کرنٹ ہونے کی شکایت کی تھی تاہم بروقت کارروائی نہ ہونے پر یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں