ملکی مسائل کی جڑ آئین پر عمل نہ ہونا ہے، موجودہ نظام ہی مؤثر ہے: رانا ثنا اللہ-ملکی مسائل کی جڑ آئین پر عمل نہ ہونا ہے، موجودہ نظام ہی مؤثر ہے: رانا ثنا اللہ-"مسلمان ہونے پر فخر ہے، پانچ وقت کی نماز باقاعدگی سے ادا کرتی ہوں"، راکھی ساونت-"مسلمان ہونے پر فخر ہے، پانچ وقت کی نماز باقاعدگی سے ادا کرتی ہوں"، راکھی ساونت-تھانے کے اندر خاتون سے مبینہ زیادتی، اے ایس آئی گرفتار، ایس ایچ او سمیت 78 اہلکار معطل-تھانے کے اندر خاتون سے مبینہ زیادتی، اے ایس آئی گرفتار، ایس ایچ او سمیت 78 اہلکار معطل-کشمیر میں حکومت سازی، نواز شریف نے کابینہ سے متعلق پارٹی پالیسی واضح کر دی-کشمیر میں حکومت سازی، نواز شریف نے کابینہ سے متعلق پارٹی پالیسی واضح کر دی-ڈپٹی کمشنر ملتان کا بڑا ایکشن، چیف وارڈن سول ڈیفنس اسد اللہ کھیڑا ڈی نوٹیفائی، اختیارات کے مبینہ غلط استعمال پر کارروائی-ڈپٹی کمشنر ملتان کا بڑا ایکشن، چیف وارڈن سول ڈیفنس اسد اللہ کھیڑا ڈی نوٹیفائی، اختیارات کے مبینہ غلط استعمال پر کارروائی

تازہ ترین

خانیوال: ہیلتھ آفس میں جعلی میڈیکل بل سکینڈل، خزانے کو لاکھوں کا نقصان

ملتان (وقائع نگار)خانیوال ہیلتھ آفس میں مبینہ جعلی میڈیکل بل سکینڈل، خزانے کو لاکھوں روپے نقصان پہنچانے کا الزامڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس خانیوال میں مبینہ جعلی میڈیکل بل اسکینڈل سامنے آنے کے بعد محکمہ صحت میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق نیوٹریشن سپروائزر، اے ڈی سی ای او اور ایک ہیلتھ افسر پر جعلی میڈیکل بلوں کے ذریعے سرکاری خزانے کو لاکھوں روپے نقصان پہنچانے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر جعلی اور مشکوک میڈیکل بل تیار کروا کر ادائیگیاں حاصل کی گئیں جبکہ اس تمام معاملے میں سی ای او ہیلتھ آفس خانیوال کی مبینہ سرپرستی کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ابتدائی سطح پر بعض دستاویزات اور ریکارڈ میں بے ضابطگیوں کے شواہد سامنے آئے ہیں، جن کے بعد معاملہ مزید سنگین صورت اختیار کر گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سرکاری فنڈز کے غلط استعمال اور جعلی بلوں کے ذریعے قومی خزانے پر مبینہ طور پر بڑا ڈاکہ ڈالا گیا، جس کے باعث محکمہ صحت کے اندر احتساب اور شفافیت پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔شہری اور سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی فوری، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں اور اگر الزامات درست ثابت ہوں تو ذمہ دار افسران و اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی و محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں