ملکی مسائل کی جڑ آئین پر عمل نہ ہونا ہے، موجودہ نظام ہی مؤثر ہے: رانا ثنا اللہ-ملکی مسائل کی جڑ آئین پر عمل نہ ہونا ہے، موجودہ نظام ہی مؤثر ہے: رانا ثنا اللہ-"مسلمان ہونے پر فخر ہے، پانچ وقت کی نماز باقاعدگی سے ادا کرتی ہوں"، راکھی ساونت-"مسلمان ہونے پر فخر ہے، پانچ وقت کی نماز باقاعدگی سے ادا کرتی ہوں"، راکھی ساونت-تھانے کے اندر خاتون سے مبینہ زیادتی، اے ایس آئی گرفتار، ایس ایچ او سمیت 78 اہلکار معطل-تھانے کے اندر خاتون سے مبینہ زیادتی، اے ایس آئی گرفتار، ایس ایچ او سمیت 78 اہلکار معطل-کشمیر میں حکومت سازی، نواز شریف نے کابینہ سے متعلق پارٹی پالیسی واضح کر دی-کشمیر میں حکومت سازی، نواز شریف نے کابینہ سے متعلق پارٹی پالیسی واضح کر دی-ڈپٹی کمشنر ملتان کا بڑا ایکشن، چیف وارڈن سول ڈیفنس اسد اللہ کھیڑا ڈی نوٹیفائی، اختیارات کے مبینہ غلط استعمال پر کارروائی-ڈپٹی کمشنر ملتان کا بڑا ایکشن، چیف وارڈن سول ڈیفنس اسد اللہ کھیڑا ڈی نوٹیفائی، اختیارات کے مبینہ غلط استعمال پر کارروائی

تازہ ترین

عمران خان اور بشریٰ بی بی کیس: 190 ملین پاؤنڈز میں نئی پیش رفت

اسلام آباد: 190 ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے اس کیس میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کے وکلا کو دلائل پیش کرنے کے لیے 20 مئی تک کی حتمی مہلت دے دی ہے۔
چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے اس حوالے سے تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ وکیل سلمان صفدر نے مؤکلین سے ہدایات لینے کے لیے مزید وقت کی درخواست کی، تاہم نیب کی جانب سے اس التوا کی مخالفت کی گئی۔
عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ توقع ہے فریقین غیر ضروری تاخیر یا سماعت سے غیر حاضری سے گریز کریں گے۔ حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا کہ آج کی سماعت میں دلائل دینے کے بجائے کمزور وجوہات کی بنیاد پر التوا کی درخواست دائر کی گئی۔
عدالت نے واضح کیا کہ چونکہ مرکزی اپیلیں انہی وکیل کی جانب سے دائر کی گئی ہیں، اس لیے کیس کی حساسیت اور اہمیت کے پیش نظر یہ آخری موقع دیا جا رہا ہے۔
عدالتی حکم کے مطابق وکیل سلمان صفدر کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ تمام ضروری تیاری مکمل کریں اور آئندہ سماعت پر اپیلوں پر مکمل دلائل پیش کریں۔
گزشتہ سماعت میں بھی عدالت نے فریقین کو حاضری یقینی بنانے اور دلائل مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی تھی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں