چولستان الاٹمنٹ تنازع، 4800 الاٹیز قبضہ نہ ملنے پر سراپا احتجاج

بہاولپور(کرائم سیل،نمائندہ خصوصی) چولستان ترقیاتی ادارہ کےپانچ ہزارالاٹیاں دخل سے محروم ،سی او ون اورڈی آر سی پررشوت خوری کے الزامات ایم ڈی سی ڈی اے کے دفترکے سامنے احتجاج فوری دخل جاری کیے جائیں ورنہ سٹرک پردھرنادیں گے۔متاثرین کی دھمکی، تفصیل کے مطابق نہرمراد فورٹ عباس کے چولستان کے 40چکوک کے 4800کے قریب الاٹیان کووزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پرسال2023 میں رقبہ الاٹ ہواتھامبینہ طورپرڈی آر سی احسان الحق اورسی اوون محمدعثمان کی من مانیوں کے باعث انہیں دخل جاری نہ ہوئے ہیں متاثرین ملک ظفراقبال چنڑ، غلام نبی پرہاڑ، حاجی محمدعلی سیال خان اللہ یارخان محمدضیاول محمدافضل منیرخان لنگاہ غلام فریدنمبردار بشیراحمدبھٹہ جان محمدبلوچ سمیت درجنوں افراد نے احتجاج کرتے ہوئے بتایاکہ انہیں 4800افراد کوالاٹمنٹ ہوئی تھی تین سال کاعرصہ گزرچکاہے آنیوالے تمام ایم ڈیز کے پاس چکرلگاتے رہے ہیں کوئی شنوائی نہ ہوئی ہمیں دخل نہ دیئے جارہے ہیں اورنہ ہی قبضہ دیاگیاصرف دفترکے چکردیئے جارہے ہیں انہوں نے بتایاکہ ایم ڈی چولستان کوملنے کے بعداب کمشنربہاولپورکے پاس جارہے ہیں اورہمارےدخل جاری کرنے میں سی اوون محمدعثمان اورڈی آرسی احسان الحق بہت بڑی رکاوٹ ہیں اور ہمیں مشورہ دیاجارہاہے کہ پانچ ایکڑ والی سکیم میں شامل ہوجائیں وہ الاٹمنٹ نہیں ملے گی اس حوالے سے ایم ڈی چولستان ترقیاتی ادارہ بہاولپورشاہد حسن کلیانی نے ملاقات کے دوران بتایاکہ کچھ تکینکی وجوہات کی بناکرپرمعاملہ التواکاشکارہے بورڈ آف ریونیوکوآگاہ کردیاہے متاثرین کی متبادل الاٹمنٹ کیلئے بھی کوشش کی جارہی ہے بہت جلدمعاملہ حل ہوجائیگا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں