ملکی مسائل کی جڑ آئین پر عمل نہ ہونا ہے، موجودہ نظام ہی مؤثر ہے: رانا ثنا اللہ-ملکی مسائل کی جڑ آئین پر عمل نہ ہونا ہے، موجودہ نظام ہی مؤثر ہے: رانا ثنا اللہ-"مسلمان ہونے پر فخر ہے، پانچ وقت کی نماز باقاعدگی سے ادا کرتی ہوں"، راکھی ساونت-"مسلمان ہونے پر فخر ہے، پانچ وقت کی نماز باقاعدگی سے ادا کرتی ہوں"، راکھی ساونت-تھانے کے اندر خاتون سے مبینہ زیادتی، اے ایس آئی گرفتار، ایس ایچ او سمیت 78 اہلکار معطل-تھانے کے اندر خاتون سے مبینہ زیادتی، اے ایس آئی گرفتار، ایس ایچ او سمیت 78 اہلکار معطل-کشمیر میں حکومت سازی، نواز شریف نے کابینہ سے متعلق پارٹی پالیسی واضح کر دی-کشمیر میں حکومت سازی، نواز شریف نے کابینہ سے متعلق پارٹی پالیسی واضح کر دی-ڈپٹی کمشنر ملتان کا بڑا ایکشن، چیف وارڈن سول ڈیفنس اسد اللہ کھیڑا ڈی نوٹیفائی، اختیارات کے مبینہ غلط استعمال پر کارروائی-ڈپٹی کمشنر ملتان کا بڑا ایکشن، چیف وارڈن سول ڈیفنس اسد اللہ کھیڑا ڈی نوٹیفائی، اختیارات کے مبینہ غلط استعمال پر کارروائی

تازہ ترین

پاکستان کا ایٹمی پروگرام ہمیشہ ملک کا ناقابلِ تسخیر دفاعی اثاثہ رہے گا: وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام ملک کے لیے ایک مستقل اور ناقابلِ تسخیر دفاعی اثاثہ ہے اور یہ ہمیشہ قائم رہے گا۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے میں کردار ادا کرنے والے تمام قومی ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 10 مئی کو قوم نے “معرکہ حق” کی سالگرہ بھرپور انداز میں منائی، جو قومی اتحاد اور یکجہتی کا مظہر ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس موقع پر پوری قوم یک جان دو قالب تھی اور مسلح افواج نے دشمن کو بھرپور جواب دے کر ایک واضح پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ 28 مئی پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم دن ہے جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اور ایٹمی پروگرام ملک کی دفاعی طاقت کی علامت ہے۔
شہباز شریف نے واضح کیا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام صرف دفاعی مقاصد کے لیے ہے اور دنیا آج پاکستان کو ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست کے طور پر تسلیم کرتی ہے۔
انہوں نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے بانی ذوالفقار علی بھٹو اور اسے پایہ تکمیل تک پہنچانے میں کردار ادا کرنے والے سابق وزیراعظم نواز شریف سمیت تمام رہنماؤں اور اداروں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ اب پاکستان کو معاشی طور پر بھی مضبوط بنانا حکومت کی ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف قربانی دینے والے ریلوے ملازم لیاقت کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا گیا جبکہ شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں