ملکی مسائل کی جڑ آئین پر عمل نہ ہونا ہے، موجودہ نظام ہی مؤثر ہے: رانا ثنا اللہ-ملکی مسائل کی جڑ آئین پر عمل نہ ہونا ہے، موجودہ نظام ہی مؤثر ہے: رانا ثنا اللہ-"مسلمان ہونے پر فخر ہے، پانچ وقت کی نماز باقاعدگی سے ادا کرتی ہوں"، راکھی ساونت-"مسلمان ہونے پر فخر ہے، پانچ وقت کی نماز باقاعدگی سے ادا کرتی ہوں"، راکھی ساونت-تھانے کے اندر خاتون سے مبینہ زیادتی، اے ایس آئی گرفتار، ایس ایچ او سمیت 78 اہلکار معطل-تھانے کے اندر خاتون سے مبینہ زیادتی، اے ایس آئی گرفتار، ایس ایچ او سمیت 78 اہلکار معطل-کشمیر میں حکومت سازی، نواز شریف نے کابینہ سے متعلق پارٹی پالیسی واضح کر دی-کشمیر میں حکومت سازی، نواز شریف نے کابینہ سے متعلق پارٹی پالیسی واضح کر دی-ڈپٹی کمشنر ملتان کا بڑا ایکشن، چیف وارڈن سول ڈیفنس اسد اللہ کھیڑا ڈی نوٹیفائی، اختیارات کے مبینہ غلط استعمال پر کارروائی-ڈپٹی کمشنر ملتان کا بڑا ایکشن، چیف وارڈن سول ڈیفنس اسد اللہ کھیڑا ڈی نوٹیفائی، اختیارات کے مبینہ غلط استعمال پر کارروائی

تازہ ترین

دبئی ایئرلائن کا بڑا فیصلہ، پاکستان کے تین بڑے شہروں کے لیے پروازیں معطل

دبئی کی ایک بجٹ ایئرلائن نے پاکستان کے تین بڑے شہروں کے لیے اپنی پروازیں عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی اس ایئرلائن نے آپریشنل مسائل کے باعث لاہور، اسلام آباد اور پشاور کے لیے فلائٹ آپریشن 26 اکتوبر 2026 تک روک دیا ہے۔
ایئرلائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دیگر شہروں جن میں کراچی، سیالکوٹ، ملتان، فیصل آباد اور کوئٹہ شامل ہیں، وہاں پروازیں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔
مزید بتایا گیا ہے کہ دیگر اماراتی ایئرلائنز کی پاکستان کے لیے پروازیں بدستور فعال ہیں اور ان کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
انتظامیہ کے مطابق متاثرہ مسافروں کے لیے ٹکٹ ریفنڈ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جبکہ سہولت کے طور پر دیگر ایئرلائنز پر ری بکنگ کا آپشن بھی فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ مسافروں کو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔
واضح رہے کہ خطے میں جاری صورتحال کے باعث خلیجی فضائی آپریشنز پہلے ہی دباؤ کا شکار ہیں، جبکہ دبئی ایئرپورٹ پر مسافروں کی تعداد میں نمایاں کمی بھی رپورٹ کی گئی تھی۔
ماہرین کے مطابق اس فیصلے سے نہ صرف سفری منصوبہ بندی متاثر ہوگی بلکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے سفری سہولیات بھی محدود ہوں گی، تاہم حالات بہتر ہونے پر روٹس کی بحالی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں