ملکی مسائل کی جڑ آئین پر عمل نہ ہونا ہے، موجودہ نظام ہی مؤثر ہے: رانا ثنا اللہ-ملکی مسائل کی جڑ آئین پر عمل نہ ہونا ہے، موجودہ نظام ہی مؤثر ہے: رانا ثنا اللہ-"مسلمان ہونے پر فخر ہے، پانچ وقت کی نماز باقاعدگی سے ادا کرتی ہوں"، راکھی ساونت-"مسلمان ہونے پر فخر ہے، پانچ وقت کی نماز باقاعدگی سے ادا کرتی ہوں"، راکھی ساونت-تھانے کے اندر خاتون سے مبینہ زیادتی، اے ایس آئی گرفتار، ایس ایچ او سمیت 78 اہلکار معطل-تھانے کے اندر خاتون سے مبینہ زیادتی، اے ایس آئی گرفتار، ایس ایچ او سمیت 78 اہلکار معطل-کشمیر میں حکومت سازی، نواز شریف نے کابینہ سے متعلق پارٹی پالیسی واضح کر دی-کشمیر میں حکومت سازی، نواز شریف نے کابینہ سے متعلق پارٹی پالیسی واضح کر دی-ڈپٹی کمشنر ملتان کا بڑا ایکشن، چیف وارڈن سول ڈیفنس اسد اللہ کھیڑا ڈی نوٹیفائی، اختیارات کے مبینہ غلط استعمال پر کارروائی-ڈپٹی کمشنر ملتان کا بڑا ایکشن، چیف وارڈن سول ڈیفنس اسد اللہ کھیڑا ڈی نوٹیفائی، اختیارات کے مبینہ غلط استعمال پر کارروائی

تازہ ترین

انمول عرف پنکی کیس: حراست کے دوران سابق پولیس انسپکٹر سے تعلقات کا انکشاف، مزید تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

لاہور میں منشیات فروش انمول عرف پنکی کے مبینہ نیٹ ورک سے متعلق اہم اور سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق مئی 2024 میں پولیس نے ایک منشیات گینگ کے کچھ کارندوں کو گرفتار کیا تھا، جن کی نشاندہی پر انمول عرف پنکی کو بھی حراست میں لیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ دورانِ حراست ملزمہ نے ایک سابق پولیس انسپکٹر سے تعلقات قائم کیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حراست کے دوران مبینہ طور پر پنکی نے سابق پولیس انسپکٹر کو بھاری رقم رشوت کے طور پر دی، جس کے بعد اسے رہا کر دیا گیا۔ رہائی کے بعد ملزمہ نے منشیات کی سپلائی کے لیے اپنا ایک منظم نیٹ ورک قائم کیا۔
مزید بتایا گیا ہے کہ پنکی اپنے مبینہ شوہر سابق پولیس انسپکٹر کی مدد سے کئی بار گرفتاری سے بچتی رہی۔ وہ اپنے بھائی ریاض بلوچ اور دیگر ساتھیوں کے ذریعے مختلف علاقوں میں منشیات کی سپلائی کرتی تھی۔
ذرائع کے مطابق ملزمہ مبینہ طور پر ملک کے مختلف صوبوں میں منشیات پہنچانے کے لیے بسوں کا استعمال کرتی تھی، جبکہ گرفتاری سے بچنے کے لیے اس نے مبینہ طور پر اپنے فنگر پرنٹس کو تیزاب کے ذریعے مٹانے کی کوشش بھی کی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں