بہاولپور سٹی : رجسٹریوں کے ریٹ،خزانہ خالی، زون ایف بی آر خسارے میں شامل

بہاولپور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)بہاولپور سٹی کے تحصیلدار وسیم اکرم و انچارج خدمت مرکز نے 35 بی سی بہاولپور صدر میں برقبہ 24 کنال کی رجسٹری منظور کرتے وقت کورڈ ایریا کو مدر نظر نہ رکھا جبکہ برقبہ 24 کنال پر پولٹری شیڈ کی عمارت موجود ہے جس کا کورڈ ایریا ظاہر نہ کیا گیا اور مربع جات اور کلعہ جات کے مطابق شیڈول منظور شدہ سال 2025 26 چک نمبر 35 بی سی سب سے کم ریٹ لگا کر منظور کی گئی جبکہ رجسٹری کلرک محمد عامر نے نہ ہی پٹواری حلقہ و گرداور علاقہ سے مطابق موقعہ رپورٹ کے بغیر رجسٹری کو منظور کیا جس سے لاکھوں روپے ایف بی ار اس اسٹام ڈیوٹی ضلع کونسل کی فیسوں میں حکومت پنجاب اور حکومت پاکستان کو دانستہ طور پر نقصان پہنچایا گیا جبکہ موجودہ مالی سال 2025 26 ایف بی آر خسارے میں بہاولپور زون شامل ہے۔ رجسٹری کلرک کی بطور محرر خدمت مرکز میں اپنے فرائض منصبی ادا نہ کرتے ہوئے متعلقہ کاغذات کی جانچ پڑتال نہ کی جبکہ بروئے رجسٹر حقداران ن زمین سال 2019 20 کھاتا نمبر 63 برقبہ 24 کنال پر مکمل تعمیرات موجود جس کا رجسٹری کلرک اور انچارج خدمت سینٹر وسیم اکرم کی ملی بھگت سے کوارڈ ایریا کی فیسیں داخل خزانہ سرکار نہ کروائی گئی اور آفس سٹی میں پرائیویٹ افراد محمد عثمان کو غیر قانونی طور پر لگایا ہوا ہے جو کہ فی رجسٹری پانچ ہزار روپے سے 10 ہزار روپے وصول کر رہا ہے جبکہ تحصیلدار سٹی محمد اکرم سرکاری اہلکاروں کو رجسٹری محرر تعینات نہ کیا نائب تحصیلدار سٹی بطور تعیناتی کے دوران شیڈول میں رد و بدل کر کے رجسٹریاں پاس کی گئی جس سے حکومت پنجاب کو کروڑوں روپے کا نقصان دیا گیا اور ایف بی آر کی مد میں بھی لاکھوں روپے کا حکومت پاکستان کو نقصان پہنچایا گیا دوران تعیناتی رجسٹریاں منظور کرتے وقت نہ ہی کسی ریونیو پٹواری سے مطابق موقع رپورٹ طلب کی گئی بلکہ پرائیویٹ افراد عثمان کے ذریعے رجسٹریوں کے تھمب اور تصویر بنائی جاتی رہی اور اپنا اکاؤنٹ پرائیویٹ افراد کو لاگ ان کروا دیا جاتا ہے جو سارا دن خود بیان لیتے ہیں اور پھر شام کو صاحب بہادر سے منظور کرواتے ہیں وزیراعلیٰ پنجاب چیف سیکرٹری ممبر بورڈ آف ریونیو کمشنر بہاولپور ڈی جی انٹی کرپشن فوری طور پر ملتان طرز کی طرح تحصیل افس میں اور خدمت مرکز میں منظور کی جانے والی تمام رجسٹریوں کا مطابق موقع پٹواری رپورٹ و داخل خزانہ سرکار اڈٹ کروائیں جبکہ بہاولپور کے شہری کی جانب سے موضع ڈیرہ عزت کی کنٹونمنٹ فیس داخل خزانہ سرکار کی بابت اے سی سٹی کے پاس زیر سماعت انکوائری کو محمد اجمل ھیڈ کلرک ڈیل کر رہا ہے جو کہ ذرائع کے مطابق محمد وسیم اکرم کے خاص مہربانوں میں سے ایک ہے جبکہ ان انچارج خدمت مرکز محمد وسیم اکرم کے مطابق پولٹری شیڈ کمرشل نہیں ہوتا مطابق رپورٹ نمائندہ کے مطابق کوارڈ ایریا کوہی ظاھر نہیں کیا گیا یہاں سوال کمرشل سکنی یا زرعی کا نہیں بلکہ کوارڈ ایریہ کا ہے جس سے حکومت پنجاب اور ایف بی آر کی مد میں حکومت پاکستان کو کروڑوں روپے کا نقصان دیا گیا ہے۔ اس بابت رجسٹری کلرک محمد عامر سے موقف لیا گیا تو انہوں نے موقف نہ دیا جبکہ حلقہ پٹواری سے موقف کے لیے رابطہ کیا گیا تو اس نے اپنے موقف میں بتایا کہ میں نے مطابق موقع رپورٹ نہیں کی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں