ملکی مسائل کی جڑ آئین پر عمل نہ ہونا ہے، موجودہ نظام ہی مؤثر ہے: رانا ثنا اللہ-ملکی مسائل کی جڑ آئین پر عمل نہ ہونا ہے، موجودہ نظام ہی مؤثر ہے: رانا ثنا اللہ-"مسلمان ہونے پر فخر ہے، پانچ وقت کی نماز باقاعدگی سے ادا کرتی ہوں"، راکھی ساونت-"مسلمان ہونے پر فخر ہے، پانچ وقت کی نماز باقاعدگی سے ادا کرتی ہوں"، راکھی ساونت-تھانے کے اندر خاتون سے مبینہ زیادتی، اے ایس آئی گرفتار، ایس ایچ او سمیت 78 اہلکار معطل-تھانے کے اندر خاتون سے مبینہ زیادتی، اے ایس آئی گرفتار، ایس ایچ او سمیت 78 اہلکار معطل-کشمیر میں حکومت سازی، نواز شریف نے کابینہ سے متعلق پارٹی پالیسی واضح کر دی-کشمیر میں حکومت سازی، نواز شریف نے کابینہ سے متعلق پارٹی پالیسی واضح کر دی-ڈپٹی کمشنر ملتان کا بڑا ایکشن، چیف وارڈن سول ڈیفنس اسد اللہ کھیڑا ڈی نوٹیفائی، اختیارات کے مبینہ غلط استعمال پر کارروائی-ڈپٹی کمشنر ملتان کا بڑا ایکشن، چیف وارڈن سول ڈیفنس اسد اللہ کھیڑا ڈی نوٹیفائی، اختیارات کے مبینہ غلط استعمال پر کارروائی

تازہ ترین

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا انمول عرف پنکی کیس کا نوٹس، منشیات نیٹ ورک پر سخت کارروائی کا عندیہ

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے مبینہ ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کے کیس کا باضابطہ نوٹس لے لیا ہے، جس کے بعد معاملہ پارلیمانی سطح پر بھی زیرِ بحث آگیا ہے۔
اجلاس کے دوران سینیٹر ثمینہ زہری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایک خاتون، جو منشیات کیس میں گرفتار تھی، حالیہ دنوں تک کھلے عام گھومتی رہی، جس پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔
کمیٹی کے چیئرمین نے ہدایت دی کہ اینٹی نارکوٹکس فورس (ANF) کے ڈائریکٹر جنرل کو کہا جائے کہ ان لوگوں کی فہرست فراہم کی جائے جنہیں مبینہ طور پر انمول عرف پنکی منشیات فراہم کرتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس نیٹ ورک میں کسی اعلیٰ عہدے دار کا بھی نام آئے تو اسے بھی شامل کیا جائے اور تمام افراد کو بحالی مرکز بھیجا جائے۔
اجلاس میں سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے اسلام آباد میں اغوا کے ایک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے سیکیورٹی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا، جبکہ وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد ملک کا ایک تیزی سے ترقی کرتا ہوا اسمارٹ سٹی ہے جہاں چاروں صوبوں سے لوگ آ کر آباد ہو رہے ہیں۔
سینیٹ کمیٹی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ منشیات کے نیٹ ورک کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور تمام متعلقہ اداروں کو شفاف تحقیقات یقینی بنانے کی ہدایت دی جائے گی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں