ملکی مسائل کی جڑ آئین پر عمل نہ ہونا ہے، موجودہ نظام ہی مؤثر ہے: رانا ثنا اللہ-ملکی مسائل کی جڑ آئین پر عمل نہ ہونا ہے، موجودہ نظام ہی مؤثر ہے: رانا ثنا اللہ-"مسلمان ہونے پر فخر ہے، پانچ وقت کی نماز باقاعدگی سے ادا کرتی ہوں"، راکھی ساونت-"مسلمان ہونے پر فخر ہے، پانچ وقت کی نماز باقاعدگی سے ادا کرتی ہوں"، راکھی ساونت-تھانے کے اندر خاتون سے مبینہ زیادتی، اے ایس آئی گرفتار، ایس ایچ او سمیت 78 اہلکار معطل-تھانے کے اندر خاتون سے مبینہ زیادتی، اے ایس آئی گرفتار، ایس ایچ او سمیت 78 اہلکار معطل-کشمیر میں حکومت سازی، نواز شریف نے کابینہ سے متعلق پارٹی پالیسی واضح کر دی-کشمیر میں حکومت سازی، نواز شریف نے کابینہ سے متعلق پارٹی پالیسی واضح کر دی-ڈپٹی کمشنر ملتان کا بڑا ایکشن، چیف وارڈن سول ڈیفنس اسد اللہ کھیڑا ڈی نوٹیفائی، اختیارات کے مبینہ غلط استعمال پر کارروائی-ڈپٹی کمشنر ملتان کا بڑا ایکشن، چیف وارڈن سول ڈیفنس اسد اللہ کھیڑا ڈی نوٹیفائی، اختیارات کے مبینہ غلط استعمال پر کارروائی

تازہ ترین

انمول عرف پنکی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا

کراچی: منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں عدالت نے ملزمہ کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق گزشتہ روز عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کردی تھی، تاہم آج ملزمہ کو دوبارہ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پولیس نے ایک بار پھر جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
انہوں نے بتایا کہ عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزمہ کو تین روز کیلئے پولیس کے حوالے کرنے کی اجازت دے دی، جس کے بعد تفتیشی ٹیم ملزمہ کو اپنے ساتھ لے گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق انمول عرف پنکی کے خلاف ماضی میں درج مقدمات کی تفصیلات بھی جمع کرلی گئی ہیں اور مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ایک مبینہ آڈیو میں ملزمہ خود کو کراچی بھر میں سرگرم منشیات نیٹ ورک کا حصہ قرار دیتے ہوئے چیلنجنگ انداز میں بات کرتی سنائی دے رہی ہے۔
یاد رہے کہ گارڈن پولیس نے کارروائی کے دوران ملزمہ کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ پولیس کے مطابق انمول عرف پنکی کے قبضے سے پستول، کروڑوں روپے مالیت کی کوکین، مختلف کیمیکلز اور دیگر نشہ آور اشیا برآمد کی گئی تھیں۔
حکام کے مطابق ملزمہ دس مقدمات میں مطلوب تھی اور شہر میں منشیات کی خرید و فروخت اور سپلائی کے منظم نیٹ ورک کو چلا رہی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ آن لائن آرڈرز کے ذریعے منشیات فراہم کرتی تھی اور اس مقصد کیلئے مخصوص مرد و خواتین رائیڈرز کا استعمال کیا جاتا تھا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں